ایڈیلیڈ :آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ایڈیلیڈ اوول پر لگاتار دوسری بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پویلین واپسی کے دوران مداحوں کی طرف ہاتھ ہلا کر الوداع کہا جس سے ان کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔پرتھ میں آٹھ گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ویرات ایڈیلیڈ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جہاں ان کا ریکارڈ ہمیشہ شاندار رہا ہے۔ اس بار انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر زیویر بارٹلیٹ نے چار گیندوں پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا
جب وہ پویلین کی جانب واپس جا رہے تھے تو 36 سالہ بلے باز کو آسٹریلوی شائقین کی جانب سے بھرپور تالیاں ملیں جو ان کی ممکنہ “آخری اننگز” دیکھنے آئے تھے۔ ویرات نے دستانے ہاتھ میں پکڑ کر ہاتھ ہلایا گویا مداحوں سے الوداع کہہ رہے ہوں۔ اگرچہ یہ ان کا ایڈیلیڈ میں آخری میچ سمجھا جا رہا ہے لیکن ان کے اس انداز نے قیاس کو جنم دیا ہے کہ شاید وہ جلد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں
اس سال ویرات نے 9 ون ڈے میچ کھیلے ہیں جن میں 275 رنز بنائے ہیں۔ ان کی اوسط 34.37 رہی ہے۔ انہوں نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انہوں نے مارچ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 5 میچوں میں 218 رنز بنائے تھے۔ ان کی اوسط 54.50 تھی۔ پاکستان کے خلاف ایک سنچری اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار 84 رنز کی اننگز شامل تھی
تاہم چیمپئنز ٹرافی کے بعد انہوں نے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا جس کے باعث ان کی فارم اور ردھم متاثر نظر آ رہی ہے۔ اب وہ اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ 2027 کے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ برقرار رکھ سکیں۔میچ کے آغاز میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وہ سیریز میں 1-0 کی برتری پر ہیں
ٹیمیں
آسٹریلیا:مچل مارش (کپتان) ٹریوس ہیڈ میتھیو شارٹ میٹ رینشا ایلکس کیری (وکٹ کیپر) کوپر کانو لی مچل اوون زیویر بارٹلیٹ مچل اسٹارک ایڈم زیمپا جوش ہیزل ووڈ
بھارت:روہت شرما شبھمن گل (کپتان) ویرات کوہلی شرے یس ایئر اکشر پٹیل کے ایل راہل (وکٹ کیپر) واشنگٹن سندر نتیش کمار ریڈی ہرشیت رانا ارشدیپ سنگھ محمد سراج