ڈھاکہ۔:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دبئی میں ہونے والے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ 2026 اور جاپان میں منعقد ہونے والے 20ویں ایشین گیمز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم کی قیادت کرنے والی نگار سلطانہ جوتی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ان کی قیادت میں بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ اسپنر ناہیدہ اختر کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
سرمن سلطانہ کو بھی ٹاپ آرڈر بلے باز کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال مئی میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اس سے قبل 16 ون ڈے میچ بھی کھیل چکی ہیں۔شبھنا مستری اور جوئیریا فردوس نے بھی اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ دونوں نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ٹاپ آرڈر میں اچھی شروعات فراہم کرکے متاثر کیا تھا۔شرنا اختر بھی ٹیم کا حصہ ہیں جنہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی کامیابیوں میں ناقابل شکست اننگز کے ذریعے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ریتو مونی کی شمولیت سے ٹیم کی آل راؤنڈ صلاحیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔مروفا اختر بنگلہ دیش کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گی جبکہ ریتو مونی اور فریحہ ترشنا ان کا ساتھ دیں گی۔
بنگلہ دیش ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 اگست کو انڈونیشیا کے خلاف کرے گا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویمنز ایشیا کپ 2026 اور ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
20ویں ایشین گیمز 17 سے 22 ستمبر 2026 تک جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقد ہوں گے۔
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے بنگلہ دیش کا اسکواڈ:
نگار سلطانہ جوتی۔ کپتان۔
ناہیدہ اختر۔ نائب کپتان۔
دلارا اختر۔
جوئیریا فردوس۔
شرمین اختر سپتا۔
سرمن سلطانہ۔
شبھنا مستری۔
شرنا اختر۔
ریتو مونی۔
فہیمہ خاتون۔
رابعہ خان۔
مروفا اختر۔
سلطانہ خاتون۔
شانجیدہ اختر مغلہ۔
فریحہ اسلام ترشنا۔