یواے ای نے کیا کوالیفائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-02-2022
یواے ای کرکٹ ٹیم: ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی
یواے ای کرکٹ ٹیم: ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی

 

 

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم نے آٹھ سال بعد ٹی20 ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

منگل کو کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے نیپال کو 68 رنز سے شکست دے کر اس سال ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں جگہ بنائی۔

امارات کی جانب سے ٹیم کے کپتان احمد رضا نے نیپال کے خلاف پہلی مرتبہ اپنے کیریئر میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل امارات کی ٹیم 2014 میں ایک بار ٹی20 ورلڈکپ اور دو بار 1996 اور 2015 میں ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈکپ میں حصہ لے چکی ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم آئرلینڈ ہے جس نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان کو 56 رنز سے شکست دی۔

واضح رہے ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا۔