173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کا آغاز مایوس کن رہا۔ جوناid صدیقی نے پہلی ہی اوور میں عامر کلیم کو میدان بدر کردیا۔ کچھ ہی دیر بعد انہوں نے جتندر سنگھ کو بھی بولڈ کردیا۔ مسلسل اوورز میں وسیم علی اور حماد مرزا کے آؤٹ ہونے سے عمان دباؤ میں آگئی۔
شاہ فیصل نے ایک بڑا چھکا لگا کر امید جگائی مگر جلد ہی وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں آریان بشٹ اور ونیایک شکلا نے 38 رنز کی شراکت ضرور بنائی، لیکن محمد جواد اللہ نے دونوں کو آؤٹ کرکے عمان کی کمر توڑ دی۔
آخر میں احمد نے ایک چھکا لگا کر مزاحمت کی کوشش کی، لیکن شریواستو رن آؤٹ ہوگئے اور پوری ٹیم 130 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یو اے ای کی اننگز
اس سے پہلے یو اے ای نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے۔ اوپنرز علیشان شرفو (51 رنز، 38 گیندوں پر 7 چوکے اور ایک چھکا) اور کپتان محمد وسیم (69 رنز) نے 88 رنز کی شراکت قائم کی۔
محمد زہیب (21 رنز، 13 گیندوں پر) اور ہرشت کوشک (ناقابل شکست 19 رنز، 7 گیندوں پر) نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مجموعی اسکور 172/5 تک پہنچایا۔
عمان کی طرف سے جتن رمناندی سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 24 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خلاصہ اسکور
یو اے ای نے یہ میچ بآسانی 42 رنز سے جیت لیا۔