ٹوکیو اولمپکس خطرے میں:کورونا کا کھل گیا کھاتہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کیا ہوگا اولمپکس کا
کیا ہوگا اولمپکس کا

 

 

ٹوکیو:کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے۔

امریکا کی اٹھارہ سال کی جمناسٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ رپورٹس کے مطابق اولمپکس میں شریک اب تک دو درجن سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

جس کے بعد انتظامیہ نے ایونٹ ملتوی ہونے کے خدشے کا اظہار بھی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا آغاز 23 جولائی سے ہونا ہے جس میں پاکستان کے ایتھلیٹس بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹوکیو اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف توشیو روموٹو نے دُنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے ملتوی ہونے کے خدشے کا اظہار کردیا ہے۔ توشیو روموٹو کا کہنا ہے کہ اولمپکس کو آخری لمحات میں بھی ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ ان گیمز کا آغاز 23 جولائی سے ہونا ہےلیکن جاپان میں کورونا کے بڑھتے کیسز آرگنائزرز کیلئے پھر بڑا مسلہ بن گئے ہیں۔

امریکا کی 18 سالہ جمناسٹ کا جاپان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،اس وقت جاپان میں 20 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز موجود ہیں جن میں 2 درجن سے زائد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکاہے جس میں3 ایتھلیٹس اولمپک ولیج میں موجود ہیں۔ دوسری جانب جاپانی عوام میں ہزاروں کی تعداد میں ایتھلیٹس کی ٹوکیو آمد سے کورونا پھیلنے پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔