ٹوکیو اولمپکس ثانیہ کےلئے ریکارڈ ساز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
ثانیہ مرزا
ثانیہ مرزا

 

 

نئی دہلی ۔ ثانیہ مرزا ہندوستان کی ٹینس سنسنی جنہوں نے ٹینس کو ملک میں مقبولیت کی نئی بلندی دی ۔کبھی کھیل اور کبھی ذاتی زندگی کےلئے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ شادی کے بعد سے وہ ٹینس سے کچھ دور رہیں مگر اب بڑی خبر آئی ہے کہ34 سالہ ثانیہ 23 جولائی سے ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں جب اتریں گی۔ جبکہ وہ پہلی خاتون کھلاڑی بنیں گی جو چوتھی مرتبہ اولمپک میں حصہ لیں گی۔ثانیہ نے اولمپکس ڈاٹ کام سے کہامیرا بہت ہی شاندارکیرئر رہا ہے ۔ یہ بس اپنے آپ میں یقین رکھنے اور اپنی صلاحیتوں میں یقین رکھنے کی بات ہے ۔ میں ابھی 30 کے دہائی میں ہوں اورمیں اس بارے میں بالکل بھی نہیں سوچتی کہ میں کب تک کھیلوں گی۔ یہ بس ہردن کی بات ہے ۔ میں اس تعلق سے مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی۔

 اپنے پہلے بچے اذہان کی2018 میں پیدائش کے بعد ثانیہ نے گزشتہ سال جنوری میں فاتحانہ واپسی کی تھی جب انہوں نے ہوبارٹ انٹرنیشنل ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹ جیتاتھا۔ ان کے لئے آئندہ گرمیاں کافی مصروف رہیں گی کیونکہ انہیں ومبلڈن اوراولمپکس میں حصہ لینا ہے ۔ثانیہ نے کہا مجھے میدان پرکافی کام کرنا پڑرہا ہے لیکن میں میدان سے باہر بھی ٹریننگ کررہی ہوں میں میدان پر شارپ اورطاقت ور رہنے کے لئے کافی مصروف اورسرگرمیوں پر کام کررہی ہوں۔ہندوستانی کھلاڑی اپنے گراس کورٹ سیزن کی شروعات اس ہفتہ ایسٹبورن میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے کریں گی اورانہیں اپنی ریکارڈ چوتھے اولمپکس کا انتظارہے ۔

 

 ثانیہ نے 2016 ریو اولمپکس میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں روہن بوپنا کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔ثانیہ نے کہا، یہ میری زندگی کا سب سے مایوس کن لمحہ تھا کہ میں میڈل کے اتنے قریب آکر بھی اسے جیت نہیں پائی۔ انہوں نے کہا مجھے اب اولمپکس میں ملک کی طرف سے اترنے کا انتظارہے ۔ مجھے ہندوستان کی جانب سے کھیلنا بہت پسند ہے ۔ ثانیہ مرزا نے ہندوستان میں ٹینس کو ایک جنون بنایا ،ان کے سبب ہزاروں بلکہ لاکھوں لڑکیوں نے ٹینس کو اپنایا ہے۔ اب ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس میں کیا جوہر دکھاتی ہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔