کمل ٹیبل تیسرے راونڈ میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2021
ٹوکیو اولمپکس
ٹوکیو اولمپکس

 

 

ٹوکیو:ہندوستان کے لیے آج اولمپکس میں ملا جلا دن رہا ہے۔

اچنتا شرتھ کمال پرتگال کے اپولونیا کو شکست دے کر ٹیبل ٹینس اور مینز سنگلز ایونٹ کے راؤنڈ 3 میں پہنچ گئے۔

جبکہ ٹیبل ٹینس میں خواتین کے سنگلز راؤنڈ 2 کے میچ میں سیدھے کھیلوں میں پرتگال کی فو یو کے خلاف اترتے ہوئے ہندوستان کی سوتیرتھا مکھرجی باہر ہوگئیں ۔

وہ پوری کوشش کرتی ہیں لیکن پرتگال کے فو یوغیر معمولی ثابت ہوئی۔ اس کے باوجود، سوتیرتھا نے پہلے ہی اپنے ڈیبیو اولمپکس میں اپنی شناخت بنائی! اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کا مستقبل تابناک ہے۔

بھوانی دیوی یف سی اے کے ورلڈ نمبر 3 مونون برونٹ کے خلاف ٹوکیو 2020 میں فانسنگ کے دوسرے راؤنڈ سے باہر ہوگئیں

وہ اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والی اور پہلا راؤنڈ میچ جیتنے والی پہلی فینسر بن گئیں