تلک تنازعہ: عمران ملک کی نئی تصویر منظر عام پر، ناقدین کو مل گیا منہ توڑ جواب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
تلک تنازعہ: عمران ملک کی نئی تصویر منظر عام پر، ناقدین کو مل گیا منہ توڑ جواب
تلک تنازعہ: عمران ملک کی نئی تصویر منظر عام پر، ناقدین کو مل گیا منہ توڑ جواب

 

 

نئی دہلی: ہندوستاناور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 9 فروری سے شروع ہونے والی ہے۔ سیریز کے آغاز سے عین قبل ہندوستان  کے دو اسٹار کھلاڑیوں محمد سراج اور عمران ملک کے نام تنازعات میں گھسیٹے گئے۔ ہفتہ (4 فروری) کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دونوں کھلاڑی ہوٹل میں تلک لگانے سے انکار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس کے بعد دونوں کو بہت سے لوگوں نے ٹرول کیا اور کچھ لوگوں نے ان کا ساتھ دیا۔ اس دوران ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں عمران ملک ہوٹل میں تلک لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے مداحوں نے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دیا۔

انہوں نے عمران پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ ہفتہ کو وائرل ہونے والی ویڈیو میں سراج اور عمران کے علاوہ بلے باز وکرم راٹھور نے بھی تلک لگانے سے انکار کر دیا۔ ان کے علاوہ ٹیم کے کچھ اور ارکان نے بھی ایسا ہی کیا

ٹیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ٹیم کے تمام کھلاڑی ہوٹل کے اندر جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران ہوٹل کا عملہ تلک لگا کر ٹیم کے تمام ممبران کا استقبال کر رہا ہے لیکن ٹیم انڈیا کے کچھ ممبران نے تلک لگانے سے انکار کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران ملک، محمد سراج، وکرم راٹھور اور ہری پرساد موہن نے تلک لگانے سے انکار کر دیا۔ تاہم، ٹیم کے باقی ارکان تلک لگاتے ہیں اور بہت سے ارکان اپنی عینک اتارنے کے بعد بھی تلک لگاتے ہیں

تنازعہ کیا ہے؟

کئی ناقدین نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سراج اور عمران ملک اپنے مذہب کے بارے میں بہت جنونی ہیں۔ اس لیے ان دونوں کو تلک نہیں لگ رہا ہے۔ تاہم دونوں کے مداحوں نے حمایت میں لکھا کہ وکرم راٹھور اور ہری پرساد بھی تلک نہیں لگا رہے ہیں، لیکن ان پر کوئی بیان نہیں دے رہا ہے