’عظیم‘ فٹ بالر کنگ پیلے 82 سال کی عمر میں چل بسے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 ’عظیم‘ فٹ بالر کنگ پیلے 82 سال کی عمر میں چل بسے
’عظیم‘ فٹ بالر کنگ پیلے 82 سال کی عمر میں چل بسے

 

 

ساو پالو:  فٹبال کی دنیا میں کنگ کہلانے والے پیلے چل بسے، برازیل کا سپر اسٹار اور دنیا کی آنکھوں کا نور اب دنیا میں نہیں رہا- برازیل فٹ بال ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی پیلے 82 سال کی عمر میں اسپتال میں وفات پاگئے ہیں۔

 

 

فٹبال کے'کنگ' کی حیثیت سے مشہور پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیتے، 1977 میں ریٹائر ہونے والے پیلےگزشتہ برس بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہوئے، آپریشن کے ذریعے ٹیومر تو نکال دیا گیا لیکن سرجری کے بعد وہ بیمار رہنے لگے ، اس کے بعد بھی وہ ایک سے زائد مرتبہ اسپتال میں داخل ہوئے۔

پیلے کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فٹ بال کے عظیم کھلاڑی جو کہ کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے جمعرات کو چل بسے۔ پیلے کو گزشتہ مہینے کینسر، گردوں اور دل کے امراض کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔پ

یلے کو فٹ بال کا عظیم ترین کھلاڑی مانا جاتا ہے جنہوں نے برزیل کو تین ورلڈ کپ جیتوائے۔ پیلے کی بیٹی کیلی ناشیمینٹو نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’جو کچھ ہم ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ، ہم آپ سے ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے، اللہ آپ کی روح پر رحم کریں۔

خیال رہے کرسمس کے موقع پر پیلے کی فیملی نے ان سے اسپتال میں ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کے بیٹنے نے انسٹاگرام پر والد کا ہاتھ تھامے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’والد صاحب میری طاقت آپ کی ہے۔

پیلے کی بیٹی کیلی ناشیمینٹو نے اپنے 82 سالہ والد کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایک اور رات کے لیے اکھٹے ہیں۔

گزشتہ بدھ کو اسپتال نے اعلان کیا  تھاکہ پیلے کا کینسر کا مرض بہتر ہو رہا ہے اور انہیں دل اور گردے کے امراض کے لیے مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ پیلے کو بہت سے لوگ ایک عظیم فٹ بالر کی طور پر جانتے ہیں اور اسپتال داخل ہونے کے بعد انہیں فرانسیسی فٹ بالر کیلان مباپے سمیت بہت سے لوگوں نے صحت یابی کے پیغامات بھیجے تھے۔ کیلان مباپے نے اپنے مداحوں سے ’کنگ کے لیے دعا کی اپیل‘ کی تھی۔

لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی کِیلے نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، وہ آنتوں کےکینسر میں مبتلا تھے۔

فٹبال کے'کنگ' کی حیثیت سے مشہور پیلے کو نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

پیلے کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود فٹبال کے مداح اداس ہوگئے وہیں پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے لیجنڈری کھلاڑی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے

سوشل میڈیا پر اپنی اور پیلے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے رونالڈو نے لیجنڈری برازیلین فٹبالر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

رونالڈو نے لکھا کہ 'میں پیلے کے انتقال پر پورے برازیل جبکہ خصوصی طور پر پیلے کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں، پیلے کی موت پر دنیائے فٹبال میں جو غم ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے'

انہوں نے کہا کہ' پیلے کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا اور ان کی یاد ہم میں سے ہر ایک فٹبال سے محبت کرنے والے میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔