ہند۔پاک ایک ہی گروپ میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2021
ٹی20 ورلڈ کپ
ٹی20 ورلڈ کپ

 

 

 آوازدی وائس:نئی دہلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کو گروپس میں تقسیم کر دیا ہے جس کے تحت سپر 12 مرحلے میں ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

 اکتوبر 17 سے نومبر 14 تک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے گروپوں کا اعلان ائی سی سی نے کیا ہے۔

کورونا وبا کی ابتدا کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ایسا ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام قابل ذکر ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

 کرکٹ ورلڈ کپ کے دو برس بعد ہندوستان اور پاکستان2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں مدمقابل ہوں گے۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مشترکہ طور پر متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

 آئی سی سی کے مطابق مختلف گروپوں میں ٹیموں کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی درجہ بندی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

 ٹورنامنٹ کے دوران آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں مدمقابل ہوں گی، ان میں سے دو سری لنکا اور بنگلہ دیش ہیں، جب کہ دیگر چھ نے یہاں پہنچنے کے لیے 2019 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پرفارمنس سے یہاں پوزیشن بک کرائی ہے۔ ان میں آئرلینڈ، نیدرلینڈ، نیمیبیا، عمان، پاپوا نیوگنی اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔