مرشدآباد۔ :دنیا کے طویل ترین قومی اوپن واٹر تیراکی مقابلے 2026 کا 80 واں ایڈیشن اتوار کو صبح 5 بجے مرشدآباد کے اہیران گنگا گھاٹ سے شروع ہوا۔ 81 کلومیٹر طویل اس مقابلے میں مہاراشٹر سمیت ہندوستان کی کئی ریاستوں اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 27 مرد اور خواتین تیراکوں نے حصہ لیا۔
اس کے علاوہ 19 کلومیٹر طویل تیراکی کا مقابلہ آج دوپہر 2 بجے جیا گنج صدر گھاٹ سے شروع ہوگا۔ دونوں مقابلوں کا انعقاد مرشدآباد ڈسٹرکٹ سوئمنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ تیراک ودھی بھور نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 81 کلومیٹر کے مقابلے میں سب سے کم عمر تیراک ہونے پر بہت پرجوش ہیں۔ ان کا ہدف ہے کہ وہ پہلی کوشش میں یہ مقابلہ 12 گھنٹے کے اندر مکمل کرکے کامیابی حاصل کریں۔
ودھی بھور نے کہا کہ وہ مہاراشٹر سے آئی ہیں اور انہیں بہت اچھا محسوس ہورہا ہے کیونکہ وہ 81 کلومیٹر کے اس مقابلے میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر تیراک ہیں۔ ان کی عمر صرف 13 سال ہے۔ وہ اس مقابلے کو 12 گھنٹے کے اندر مکمل کرکے جیتنا چاہتی ہیں۔ یہ ان کی پہلی کوشش ہے اور وہ تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کریں گی۔ممبئی سے تعلق رکھنے والی سانوی نے کہا کہ وہ اس نئے تجربے کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور انہیں دیگر خواتین تیراکوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے سے انہیں بہت سی نئی چیزیں سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔