شوٹر دادی‘ بھی کورونا کا شکار’

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2021
شوٹر دادی
شوٹر دادی

 

 

 نئی دہلی۔ ہندوستان بھر میں ’شوٹر دادی‘ کے نام سے مشہور تجربہ کار نشانے باز چندروتومر بھی کورونا کا شکار ہو گئیں۔اترپردیش میں باغپت کے بنولی علاقہ کے جوہڑی گاوں کے رہائشی تجربہ کار نشانے باز چندروتومر چند دنوں قبل کورونا سےمتاثرہوگئی تھیں۔انہیں سانس میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے ونودتومر نے بتایا کہ پیر کو انہیں سانس لینے میں پریشانی ہوئی تو جانچ کے بعد رپورٹ مثبت آئی۔ اس کے بعد انہیں میرٹھ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مگر آج جمعے کو میرٹھ کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ 89 سالہ چندرو رومر 26 اپریل کو کووڈ پازیٹو پائی گئی تھیں ۔ شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو رومر نے نشانے بازی میں نیشنل اور ریاستی لیول پر کئی میڈل اپنے نام کئے تھے۔ شوٹر دادی باغپت کے جوہڑی گاؤں کی رہنے والی تھیں۔ فلم ساز انوراگ کشیپ نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم سانڈ کی آنکھ بھی بنائی اور اس کے ذریعے انہیں پوری دنیا میں ایک الگ مقام حاصل تھا۔ شوٹر دادکی کے انتقال سے ہر جانب غم کی لہر ہے۔

awazurdu