شعیب اختر نے ہندوستان کی کن 2 شخصیات کیساتھ فائنل دیکھا؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-11-2021
شعیب اختر نے ہندوستان کی کن 2 شخصیات کیساتھ فائنل دیکھا؟
شعیب اختر نے ہندوستان کی کن 2 شخصیات کیساتھ فائنل دیکھا؟

 

 

دبئی :  14 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا 8 وکٹوں سے کامیاب ہوا۔

 پاکستانی  ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میچ دیکھنے پہنچے جہاں ان کی ملاقات اپنے پرانے دوستوں سے ہوئی، شعیب اختر نے ٹوئٹر پر بی سی سی آئی کے چیئرمین سارو گنگولی اور سابق کپتان اظہر الدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

 شعیب اختر نے لکھا کہ پرانے دوست اور گراؤنڈ کے حریف سے ملنا بہت ہی اچھا رہا، فاسٹ بولر نے دونوں کو اپنی ٹوئٹ میں مینشن بھی کیا۔

 شعیب اختر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین تبصروں کی صورت میں اظہارِ خیال کررہے ہیں۔