ریاض:کرسٹیانو رونالڈو نے دو گول اسکور کیے اور النصر نے ہفتے کے روز الاخدود کے خلاف 3-0 کی فتح کے ساتھ سعودی پرو لیگ میں مسلسل دسویں کامیابی حاصل کی۔ گول ڈاٹ کام کے مطابق جواؤ فیلکس نے بھی ایک گول کیا۔ النصر پوائنٹس ٹیبل پر الهلال سے چار پوائنٹس آگے ہو گیا ہے۔ ٹیم نے 2025-26 سیزن کے ابتدائی 10 میچوں میں 30 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
ان دو گولوں کے ساتھ رونالڈو کے مجموعی گولوں کی تعداد 956 ہو گئی۔ وہ اپنے روایتی حریف لیونل میسی سے 60 گول آگے ہیں۔
میچ کے آغاز سے ہی النصر نے غلبہ حاصل رکھا۔ ٹیم نے مسلسل دباؤ ڈال کر الاخدود کے دفاع کو آزمایا۔ چند مواقع ضائع کرنے کے بعد آخرکار پہلے ہاف کے آدھے گھنٹے کے فوراً بعد کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار انداز میں گول کر کے برتری دلائی۔ یہ گول جواؤ فیلکس کے کارنر سے بنا۔ اینجلو گومز نے قریب والی پوسٹ پر بال کو آگے بڑھایا اور رونالڈو نے دور والی پوسٹ پر قریب سے گیند جال میں پہنچا دی۔
🚨 Cristiano Ronaldo still 𝙐𝙉𝙍𝙀𝘼𝙇 in 2025:
— 433 (@433) December 27, 2025
⚽️ 40th goal of the year 🥵
🇸🇦 Top scorer in the Saudi League 📊
🌎 14th calendar year with 40+ goals 🤯
And he was 𝒔𝒐 close to a hat-trick — his third goal was disallowed for offside in the build-up 👀 pic.twitter.com/yD09jpS5iR
ہاف ٹائم سے ذرا پہلے رونالڈو نے ایک اور عمدہ فنش کے ساتھ اپنا دوسرا گول کیا۔ مارسلو بروزووچ بال کو باکس میں لے گئے اور کپتان کو پاس دیا جس پر رونالڈو نے بال کو جال میں ڈال دیا۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں النصر تیسرا گول کرنے کے قریب پہنچا جب کنگزلی کومان کی شاٹ کراس بار سے ٹکرا گئی۔ 55ویں منٹ میں الاخدود نے پنالٹی کی اپیل کی جب بلاژ کرامر گر پڑے لیکن وی اے آر جائزے کے بعد اسٹرائیکر کو آف سائیڈ قرار دیا گیا۔
66ویں منٹ میں رونالڈو نے ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا سوچا لیکن وی اے آر نے ثابت کیا کہ تیاری کے دوران سلطان الغنام آف سائیڈ تھے اس لیے گول منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کے آخری لمحات میں جواؤ فیلکس نے ایک اور گول کر کے فتح پر مہر ثبت کر دی۔
یہ 3-0 کی جیت النصر کی لیگ میں مسلسل دسویں فتح تھی اور اس کے ساتھ سعودی پرو لیگ میں سبقت چار پوائنٹس تک بڑھ گئی۔
الاخدود کا دفاع پہلے 30 منٹ تک مضبوط رہا اور اس نے النصر کے دباؤ کا مقابلہ کیا۔ تاہم جیسے ہی رونالڈو نے پہلا گول کیا ٹیم کا توازن بگڑ گیا اور باقی میچ میں وہ میزبان ٹیم کو روکنے میں ناکام رہی۔