کابل کی تصاویر سے پریشان ہوئیں ثانیہ مرزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2021
ثانیہ مرزا
ثانیہ مرزا

 

 

ٹینس سنسنی اسٹار ثانیہ مرزا افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کی چونکادینے والی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر پریشان ہو گئیں۔

 ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکابل ایئر پورٹ پر افراتفری کی صورتحال کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔

 انہوں مزید لکھا کہ ’دنیا کو پریشانیوں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔

ثانیہ مرزا نے سب کے لیے دعا کی کہ اللّٰہ سب پر اپنا رحم کرے۔

 واضح رہے کہ کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر انتہائی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کےبعد ایئرپورٹ کو سویلین ایئر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

AWAZURDU