روہت شرما ون ڈے میں ہندوستان کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2025
روہت شرما  ون ڈے میں ہندوستان کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی
روہت شرما ون ڈے میں ہندوستان کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

 



نئی دہلی :بھارت کے معروف بلے باز روہت شرما نے سابق کپتان سوربھ گنگولی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناکام رہنے کے بعد دوسرے میچ میں روہت نے شائقین کو خوش ہونے کا موقع دیا۔ اس بار وہ اپنے روایتی جارحانہ انداز میں نظر نہیں آئے بلکہ انہوں نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور رفتہ رفتہ اپنی رفتار حاصل کیانہوں نے 97 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائک ریٹ 75.26 رہا۔ ان کی اننگز کا نمایاں لمحہ آسٹریلوی بولر مچل اوون کے خلاف لگائے گئے دو زوردار پل شاٹس تھے جو سیدھے میدان سے باہر گئے

اب تک روہت شرما 275 ون ڈے میچوں میں 267 اننگز کھیل چکے ہیں اور 11,249 رنز بنا چکے ہیں۔ ان کی اوسط 48.69 ہے جبکہ انہوں نے 32 سنچریاں اور 59 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 264 ہے۔ اس طرح انہوں نے سوربھ گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 308 میچوں میں 11,121 رنز بنائے تھے ان کی اوسط 40.95 تھی جبکہ انہوں نے 22 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں

بھارت کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر 18,426 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویرات کوہلی 14,181 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،سال 2022 سے اب تک روہت نے 19 مرتبہ پچاس سے زائد رنز بنائے ہیں۔ یہ ان کی صرف دوسری ایسی اننگز تھی جس میں ان کا اسٹرائک ریٹ 100 سے کم رہا۔ اس سے قبل انہوں نے 2023 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے

اس سال ون ڈے میچوں میں روہت نے 10 اننگز میں 383 رنز بنائے ہیں۔ ان کی اوسط 38.30 ہے۔ انہوں نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور ان کا بہترین اسکور 119 ہے،آج کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ وہ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں

ٹیمیں

آسٹریلیا:مچل مارش (کپتان) ٹریوس ہیڈ میتھیو شارٹ میٹ رینشا ایلکس کیری (وکٹ کیپر) کوپر کانو لی مچل اوون زیویر بارٹلیٹ مچل اسٹارک ایڈم زیمپا جوش ہیزل ووڈ

بھارت:روہت شرما شبھمن گل (کپتان) ویرات کوہلی شرے یس ایئر اکشر پٹیل کے ایل راہل (وکٹ کیپر) واشنگٹن سندر نتیش کمار ریڈی ہرشیت رانا ارشدیپ سنگھ محمد سراج