روہت شرما 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 26-11-2025
روہت شرما  2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر
روہت شرما 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر

 



 

ممبئی، مہاراشٹر: روہت شرما، جو 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کے چیمپیئن کپتان تھے، اب 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر بنا دیے گئے ہیں۔
یہ ورلڈ کپ ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والا ہے، اور آئی سی سی کے مطابق روہت سے بہتر نمائندہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔

آئی سی سی چیئر جے شاہ نے ایکس پر لکھا کہ روہت شرما اس ٹورنامنٹ کے لیے بہترین چہرہ ہیں، کیونکہ وہ نہ صرف 2024 میں جیت کے کپتان رہے بلکہ اب تک ہونے والی نووں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشنز میں حصہ بھی لے چکے ہیں۔روہت نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاندار کارکردگی دکھائی4231 رنز، 32 سے اوپر اوسط، اور 140 سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ۔

وہ ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ہے—پہلی بار 2007 میں، جب وہ نئے نئے ٹیم میں آئے تھے، اور دوسری بار 2024 میں، بطور کپتان۔

2007 میں انہوں نے بغیر آؤٹ ہوئے 88 رنز بنائے تھے، جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف 50* اور فائنل میں پاکستان کے خلاف 30* کی اننگز بھی شامل تھی۔
2024 تو ان کے لیے اور بھی خاص تھا—انہوں نے نہ صرف ٹیم کو ٹائٹل جتوایا بلکہ 257 رنز بنا کر ہندوستان کے ٹاپ اسکورر بھی رہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ان کی 92 رنز کی تیز اننگ واقعی یادگار تھی۔ورلڈ کپ جتانے کے بعد انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ایمبیسیڈر بننے پر روہت نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سب ہندوستان کی مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں گے۔

2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا