شبمن گل کی صحت ۔ بی سی سی آئی نے دی رپورٹ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 19-11-2025
 شبمن گل کی صحت ۔ بی سی سی آئی نے دی  رپورٹ
شبمن گل کی صحت ۔ بی سی سی آئی نے دی رپورٹ

 



نئی دہلی۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے شبھمن گل کی گردن کی چوٹ کے علاج کے بارے میں تازہ اطلاع دی ہے۔بورڈ کے مطابق گل کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور وہ اچھی طرح سے علاج کا جواب دے رہے ہیں۔یہ اطلاع آئی سی سی کی ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔بی سی سی آئی نے بتایا ہے کہ گل 19 نومبر کو ٹیم کے ساتھ گوہاٹی سفر کریں گے۔بی سی سی آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ٹیم انڈیا کے کپتان شبھمن گل کو کولکتہ ٹیسٹ کے دوسرے دن گردن پر چوٹ لگی تھی۔دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد انہیں جانچ کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔انہیں ایک دن نگرانی میں رکھا گیا اور اگلے دن اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

بورڈ کے مطابق گل کو دی جانے والی طبی دیکھ بھال سے ان کی حالت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ گوہاٹی جائیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رکھا جائے گا اور دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔26 سالہ شبھمن گل کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران دوسرے دن گردن پر چوٹ لگی تھی۔
اب انہیں مسلسل جانچ میں رکھا جائے گا اور سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پر ہوگا۔

گل کی یہ چوٹ ہندوستان کے لئے ایک اور پریشانی بن گئی ہے۔کولکتہ میں حیران کن شکست کے بعد صورتحال مزید مشکل ہو گئی ہے۔یہ جنوبی افریقہ کی 2010 کے بعد ہندوستان میں پہلی ٹیسٹ جیت تھی۔