راجستھان نے کولکتہ کو شکست دے کر دوسری جیت درج کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
راجستھان کی دوسری جیت درج
راجستھان کی دوسری جیت درج

 

 

ممبئی

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی کرس مورس (23 رن پر چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی اور کپتان سنجو سیمسن کے ناقابل شکست 42 رنز کی عمدہ باری سے راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں ہفتہ چھ وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کی۔

راجستھان نے کولکتہ کو 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 133 رنز کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 18.5 اوور میں چار وکٹ پر 134 رنز بناکر جیت اپنے نام کرلی ۔

اس شکست کے ساتھ کپتان ایان مورگن کی کولکتہ ٹیم کو پانچ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ٹیبل میں آٹھویں اور آخری ٹیم پوزیشن پر آ گئی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)