قطر ورلڈ کپ: جرمنی کو ’پڑوسی ملک‘ جاپان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2022
قطر ورلڈ کپ: جرمنی کو ’پڑوسی ملک‘ جاپان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکستقطر ورلڈ کپ: جرمنی کو ’پڑوسی ملک‘ جاپان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
قطر ورلڈ کپ: جرمنی کو ’پڑوسی ملک‘ جاپان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکستقطر ورلڈ کپ: جرمنی کو ’پڑوسی ملک‘ جاپان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

 



 

دوحہ: قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک میچ میں جاپان نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔

دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بدھ کو گروپ ای کے میچ میں جرمنی کے الکے گندوگن نے میچ کے 33 ویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا اور اپنی ٹیم کو جاپان پر سبقت دلا دی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں جاپان نے 75 ویں منٹ میں پہلا گول داغا اور آٹھ منٹ ایشیائی ٹیم نے ایک اور گول کر کے جرمنی جیسی بڑی ٹیم کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کری

جاپان کی جانب سے رتسو دوان اور تاکوما اسانو نے ایک، ایک گول کیا۔ اس سے قبل منگل کو فٹ بال ورلڈ میں ایک اور اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب سعودی عرب نے لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔

سوشل میڈیا پر جاپان کی جرمنی کے خلاف جیت اس وقت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کان نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’جاپان نے دنیا کو حیران کردیا۔ یہی تو ورلڈ کپ ہے۔ کیا زبردست کارکردگی ہے۔