پاکستان نے دی اسکاٹ لینڈ کو شکست۔شعیب ملک بنے ہیرو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-11-2021
پاکستان نے دی اسکاٹ لینڈ کو شکست۔شعیب ملک بنے ہیرو
پاکستان نے دی اسکاٹ لینڈ کو شکست۔شعیب ملک بنے ہیرو

 

 

شارجہ  : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیکرگروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی - آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نےکپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

- 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔

 پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری جب محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

 پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے، ان سے قبل کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔

 پاکستان ٹیم کا مجوعی اسکور 59 رنز پر پہنچا تو فخر زمان 13 گیندوں پر 8 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 53 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن 112 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئے شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ کے بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچ میں تیز ترین ففٹی بنائی۔

 اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر ففٹی بنائی اور 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 ان کی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا،اس کے علاوہ آصف علی 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 اسکاٹ لینڈ کی اننگز

اس کے بعد 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ23 رنز پر گری، کائیل کوٹزر 9 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

 رچی بیرنگٹن57 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی اسکاٹش بلے باز پاکستانی بلے بازوں کا مقابلہ نہ کرسکا۔

 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔

 پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، ان کے علاوہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 بہترین بلے بازی پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ گروپ 2 سے پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔

 ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔