بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
پاکستان نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

 


آواز دی وائس، اسپورٹس ڈیسک

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کو 4 وکٹ سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 128 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 34،34 جبکہ شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 اور محمد نواز نے 8 گیندوں پر18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پر اننگ کا آغاز کیا،پاکستان ٹیم کا اسکور 16 رنز ہوا تو رضوان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے کچھ دیر بعد ہی 22 کے مجموعے پر بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا اسکور 23 رنز پر پہنچا تو حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، انہوں نے ری ویو کا سہارا بھی لیا مگر وکٹ نہ بچا سکے۔جب اسکور 24 پر پہنچا تو ٹیم کے سینیئر ترین بیٹسمین شعیب ملک غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے پانچویں آوٹ ہونے والے بیٹسمین فخر زمان تھے جو 34 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ چھٹے آوٹ ہونے والے بیٹسمین خوشدل شاہ تھے وہ بھی 34 رنز ہی بناکر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم بعد میں آنے والے شاداب خان اور محمد نواز نے برق رفتار بیٹنگ کی اور ٹیم کو 4 گیندوں قبل ہی فتح دلوادی۔

اس سے قبل میچ میں بنگلا دیش ٹیم کا میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب اس کا ٹاپ آرڈر پاکستان کے بولنگ اٹیک کے سامنے لڑکھڑا گیا۔

پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گِری تھی، نعیم شیخ ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 128 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 34،34 جبکہ شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 اور محمد نواز نے 8 گیندوں پر18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

حسن علی کی کارکردگی

 ڈھاکا میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی20 میچ کے مین آف دی میچ حسن علی نے ایوارڈ کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھرپور سپورٹ کرنے والے فینز کے نام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ورلڈ کپ میں اُن کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

حسن علی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں کوشش تھی کہ 100فیصد کارکردگی دکھاؤں، وہاں نو بال کا معاملہ بھی رہا، رنز بھی زیادہ دیے اور زیادہ آؤٹ بھی نہ کرسکا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی، دلچسپ مقابلہ، پاکستان نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی پاکستانی فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ بنگلادیش اپنے گراؤنڈ پر ایک مضبوط ٹیم بن کر آتی ہے، یہاں پہنچ کر خامیاں دور کرنے کے لیے محنت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کنڈیشن مشکل تھیں خوشی ہے، مڈل آڈر نے گیمز کامیابی سے اختتام تک پہنچایا، پاکستان ٹیم کا ہر میچ میں مین آف دی میچ ایک الگ کھلاڑی ہوتا ہے جو اچھی بات ہے۔

حسن علی نے کہا کہ الگ الگ مین آف دی میچ سے یہ ثابت ہوتا ہے ٹیم کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتی۔

فاسٹ بولر نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں 4 اووز میں22 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں، انہیں عمدہ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔