میراڈونا کی نئی ویڈیو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-10-2021
 ڈیگو میراڈونا کی 16 سالہ لڑکی کے ساتھ ہوٹل میں نئی ویڈیو
ڈیگو میراڈونا کی 16 سالہ لڑکی کے ساتھ ہوٹل میں نئی ویڈیو

 

 

فٹ بال کی دنیا کا جنون کہلانے والے سپر اسٹار ڈیگو میراڈونا زندگی کے بعد اب موت میں بھی تنازعات میں گھرے ہیں ،ان کی زندگی میں فٹ بال میدان میں ’ہینڈ آف گاڈ‘ کے گول سے منشیات کے استعمال تک نہ جانے کتنے تنازعات ہوئے۔اتنا ضرور تھا کہ سب کچھ ہونے کے باوجود میراڈونا کی مقبولیت اور عزت پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا۔ ایک فٹ بالر کی حیثیت سے جو پیار انہیں ملا وہ ملتا ہی رہا۔ 

اب ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے ۔بات پرانی ہے لیکن اب نئے انداز میں سامنے آئی ہے۔ ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک خاتون کے ان دعووں کی توثیق کی ہے کہ فٹ بال لیجنڈ میراڈونا نے انہیں 16 سال کی عمر میں ورغلایا، انہیں منشیات دیں اور انہیں ہوٹل میں بند رکھا۔

 ماویز الواریز کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انہیں اپنے والدین کی اجازت کے بغیر میراڈونا کے ساتھیوں نے تیار کرکے اپنے آبائی کیوبا سے ارجنٹائن لے جانے کے بعد چھاتی کی پیوند کاری کروانے پر مجبور کیا تھا۔

AWAZURDU

ہسپانوی نیوز ویب سائٹ انفوبے کی جانب سے حاصل کی گئی یہ ویڈیو میراڈونا کے ساتھیوں کے خلاف انسانی سمگلنگ کے مقدمے کے دوران سامنے آئی ہے جس میں ماویز الواریز کا کہنا ہے کہ ساتھیوں نے سال 2000 میں فٹ بال کے سٹار سے ان کا تعارف کرایا تھا جب وہ 16 سال اور میراڈونا 40 سال کے تھے۔

ویڈیو کے ایک حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بظاہر بے چین نظر آرہی ہیں کیونکہ میراڈونا ان کی فلم بنا رہے تھے۔ باقی ویڈیو میں وہ کرااوکی گاتی ہیں اور مسکرا رہی ہیں۔ اسی ویڈیو کے ایک دوسرے حصے میں، یہ جوڑی ایک ساتھ بستر پر ہے جبکہ ایک فٹ بال میچ کی کمنٹری پس منظر میں چل رہی ہے۔ ویڈیو میں میراڈونا کے مختلف ساتھی بھی بعض اوقات نظر آتے ہیں۔

ارجنٹائن میں ہیرو اور اب تک کے عظیم ترین فٹ بالرز میں سے ایک میراڈونا، دی ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق منشیات ترک کرنے کے کورس کے لیے کیوبا میں تھے جب ان کی ملاقات ریزورٹ ٹاؤن وراڈیرو میں واقع اپنے ہوٹل میں ماویز سے ہوئی تھی۔

AWAZURDU

وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اسے ہوانا کے ایک اپارٹمنٹ میں منتقل کیا اور اسے منشیات اور پارٹی کی زندگی سے متعارف کرایا۔

 مس ماویز نے ستمبر کے اواخر میں میامی میں قائم ٹی وی سٹیشن امریکہ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ’میں صرف ایک لڑکی تھی. میں صاف تھی۔ وہ اجنبی تھا، وہ امیر تھا اور اس نے مجھے توجہ دی۔ میں نہ نہیں کہہ سکتی تھی۔‘ ہوانا سے وہ کہتی ہیں کہ انہیں 2001 میں بیونس آئرس لے جایا گیا تھا۔ وہیں وہ کہتی ہیں کہ انہیں تقریباً تین ماہ تک ایک ہوٹل میں رکھا گیا اور چھاتی کی پیوند کاری کے لیے ’دباؤ‘ ڈالا گیا تھا۔

مجھے اکیلے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی ... ہمیشہ وہاں میرے قیام کی لوگ نگرانی کرتے تھے۔

انہوں نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ ارجنٹائن میں ان قیام کی مکمل مدت کے دوران، انہیں صرف خریداری کرنے اور چڑیا گھر جانے کی اجازت تھی اور ہمیشہ ان کے ساتھ ایک محافظ بھی ہوتا تھا۔ مس ماویز کا کہنا ہے کہ میراڈونا کے ساتھ ان کے تعلقات تین سال تک رہے۔

میراڈاونا 2020 کے آخر میں دماغ کی سرجری کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

مس ماویز کا تقریباً 20 سال تک خاموش رہنے کے بارے میں کہنا تھا کہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے خاندان کو کیوبا کی حکومت کی جانب سے انتقام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. ماویز امریکہ ٹی وی کو جب وہ 16 سال کی تھیں اس وقت کے واقعات کے بارے میں انٹرویو میں بتا رہی ہیں (امریکہ ٹی وی) انہوں نے امریکہ ٹی وی کو بتایا کہ میراڈونا نے ان کا تعارف کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو سے کرایا جنہوں نے انہیں گلے لگایا تھا اور پوچھا تھا کہ وہ اتنی خوبصورت لڑکی سے کیسے ملے ہیں۔

AWAZURDU

 اس کے بعد ہی مسٹر کاسترو نے انہیں 10 نومبر 2001 کو ارجنٹائن میں میراڈونا کے لیے یادگاری میچ میں شرکت کے لیے ملک سے جانے کی خصوصی اجازت دی تھی۔ اس وقت کیوبا کے محض چند لوگوں کو کیوبا چھوڑنے کی اجازت تھی۔

مس ماویز کے دعوے ارجنٹائن کے پراسیکیوٹر آفس فار سمگلنگ اینڈ ایکسپلائٹیشن آف پرسنز میں بطور شکایت کے درج کیے گئے ہیں۔ ان کا اس مقدمے میں مدعی کے طور پر اندراج ہے جو پچھلے ہفتے دائر کیا گیا تھا۔

 یہ معاملہ نہ صرف میراڈونا کی ذاتی ٹیم کے خلاف انسانی سمگلنگ کے الزامات کی تحقیقات کر سکتا ہے بلکہ ماویز یہ بھی چاہیں گی کہ وہ ارجنٹائن میں امیگریشن حکام کے کردار کی تحقیقات کریں جنہوں نے انہیں اپنے والدین کی رضامندی کے بغیر ملک میں داخل ہونے دیا۔

 ان کے وکیل گیسٹن مارانو کا کہنا ہے کہ ’غیر ملکی اور مقامی امیگریشن حکام کے درمیان ملی بھگت‘ تھی۔