دوسر ا ٹیسٹ: ہندوستان کو 115 رنز کا ہدف - آسٹریلیا 90 منٹ میں آل آؤٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2023
 دوسر ا ٹیسٹ: ہندوستان کو 115 رنز کا ہدف - آسٹریلیا 90 منٹ میں آل آؤٹ
دوسر ا ٹیسٹ: ہندوستان کو 115 رنز کا ہدف - آسٹریلیا 90 منٹ میں آل آؤٹ

 

 

نیو دہلی: ۔ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج میچ کا تیسرا دن ہے اور دوسرا سیشن جاری ہے۔

بھارت کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف ملا ہے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے ایک وکٹ پر 15 رن بنائے ہیں۔ کپتان روہت شرما اور چیتشور پجارا کھیل رہے ہیں۔ کے ایل راہل ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ ناتھن لیون کی گیند پر کیری کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوے-

آسٹریلیا نے 53 رنز پر 9 وکٹیں گنوا دیں،

مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 113 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔ ٹریوس ہیڈ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے جبکہ مارنس لابوشین 43 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کے 8 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ جڈیجہ نے اس سیریز میں دوسری بار 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ روی چندرن اشون کو بھی تین کامیابیاں ملیں۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے جب کہ  ٹیم 262 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں ایک رن کی برتری حاصل تھی