قومی اسکائے چیمپین شپ: لداخ کے8 کھلاڑی فاتح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
فاتح کھلاڑی میڈلز کے ساتھ
فاتح کھلاڑی میڈلز کے ساتھ

 

 

فاروز احمد/ لداخ

جے پور راجستھان میں اختتام پذیر ہونے والے 21 ویں قومی اسکائے چیمپیئن شپ میں لداخ اسکائے ٹیم نے 8 تمغے جیت لئے۔ لداخ اسکائے ٹیم کواسکائے فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے شاندار کارکردگی کا ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔

لداخ کے مرکز کے زیر انتظام آنے کے بعد یہ پہلی بار ہے جب 23 فروری کو ڈی سی کارگل سنتوش سکھاڈوی نے اسکائے کی ایک ٹیم کو پرچم کے ساتھ روانہ کیا۔

میڈل جیتنے والوں میں ام البنین اور مظفر علی خان نے 2 سلور میڈل اور سینئر کیٹیگری میں نصر علی اورمحمد حسن نے 2 کانسے کے تمغے جیتے جبکہ رینچین ڈولکر افتخار حسین اور آسیہ بانو نے جونیئر کیٹیگری میں میڈل جیتے ۔ سب جونیئر زمرہ میں بلقیس فاطمہ نے کانسے کے تمغہ جیتا ۔

ٹیم میں محمد حسن بطور کوچ اور ظہیر عباس خان بطور منیجر موجود تھے۔