میتھن منہاس بی سی سی آئی کے صدر منتخب

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 28-09-2025
میتھن منہاس بی سی سی آئی کے صدر منتخب
میتھن منہاس بی سی سی آئی کے صدر منتخب

 



نئی دہلی : ہلی کے سابق گھریلو کرکٹ اسٹار میتھن منہاس اتوار کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(BCCI) کے نئے صدر منتخب ہوئے۔ اے رگھو رام بھٹ کو نیا خزانچی بنایا گیا، جبکہ سابق باؤلرز آر پی سنگھ اور پراگیان اوجھا کو بی سی سی آئی کی مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

یہ فیصلے اتوار کو منعقدہ بی سی سی آئی کی 94ویں سالانہ جنرل میٹنگکے دوران لیے گئے۔ پریس ریلیز کے مطابق، دیواجیت سیکیا بطور سکریٹری برقرار رہیں گے، جبکہ پربھتیج بھاٹیہ اب جوائنٹ سکریٹری ہوں گے۔

ساوراشٹر کے سابق کپتان جے دیو شاہ کو بھی بی سی سی آئی کی ایپکس کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے میزورم کے خیرال جمال مجمدار کی جگہ لی، جو اب آئی پی ایل گورننگ کونسل کے دو رکنی پینل کا حصہ ہیں، جس کی سربراہی ارون دھومل کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مالی سال 2024-25کے آڈٹ شدہ کھاتے جنرل باڈی نے منظور کر لیے۔ اسی کے ساتھ 2025-26 کا سالانہ بجٹبھی پاس کیا گیا۔

مردوں کی سلیکشن کمیٹی

اب اس میں شامل ہوں گے:

  • اجیت اگرکر (چیئرمین آف سلیکٹرز)
  • شیو سندر داس
  • اجے راترا
  • آر پی سنگھ
  • پراگیان اوجھا

سنگھ اور اوجھا نے ایس شرتھ اور سبرتو بینرجی کی جگہ لی ہے۔

  • آر پی سنگھ(2005-2011) نے 14 ٹیسٹ، 58 ون ڈے اور 10 ٹی20 کھیلے، کل 124 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔
  • پراگیان اوجھا(2008-2013) بائیں ہاتھ کے اسپنر تھے جنہوں نے 24 ٹیسٹ، 18 ون ڈے اور 6 ٹی20 کھیلے اور مجموعی طور پر 144 وکٹیں لیں۔

خواتین کی سلیکشن کمیٹی

  • امیتا شرما (چیئرپرسن)
  • جیا شرما
  • سلوکشانہ ملک
  • سروانتی نائیڈو
  • شیاما ڈے

دیگر کمیٹیاں

  • جونیئر کرکٹ کمیٹی: ایس شرتھ (چیئرپرسن)، ہرویندر سودھی، پاتھک پٹیل، کرشنا موہن اور رانا دیب بوس۔
  • ویمنز پریمیئر لیگ کمیٹی: جیش جارج (سربراہ)، ارکان میں منہاس، شوکلا، سیکیا، پربھتیج، رگھو رام، مدھو متی لیلے، سنجے ٹنڈن، آر آئی پالنی اور دھومل شامل۔
  • انفراسٹرکچر کمیٹی: دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن(DDCA) کے صدر روہن جیٹلی (چیئرمین) کے ساتھ منہاس، شوکلا، سیکیا، پربھتیج، رگھو رام، انیرودھ چودھری اور سانا ستیش بابو شامل۔