میسی: ایک تصویر کو دو کروڑ 10 لاکھ لائک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
لیونل میسی
لیونل میسی

 

 

ایک تصویر جس کو دو کروڑ دس لاکھ افراد نے پسند کیا ۔ جی ہاں !یہ اعزاز ارجنٹائن اور بارسلونا فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کو حاصل ہوا ہے۔ جن کی تصویر سوشل میڈیا پر دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی۔

 انسٹاگرام پر میسی کے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ارجنٹائن کے کھلاڑی کو کچھ روز قبل جیتے گئے کوپا امریکا ٹورنامنٹ کی ٹرافی تھامے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس تصویر کو اب تک دو کروڑ 10 لاکھ لوگوں نے لائک کیا ہے۔

 اس تصویر سے قبل سوشل میڈیا پر کھیل کی دنیا میں سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے والی تصویر پرتگال کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تھی جو انہوں نے عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کے انتقال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ کی تھی۔

 اس تصویر کو اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ لائیکس مل چکے ہیں تاہم اب میسی نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

Massey: get a picture lakhlayk 10 million