ون ڈے رینکنگ :کوہلی سرفہرست کے قریب ،روہت نمبر ون

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 10-12-2025
ون ڈے رینکنگ :کوہلی سرفہرست کے قریب ،روہت نمبر ون
ون ڈے رینکنگ :کوہلی سرفہرست کے قریب ،روہت نمبر ون

 



نئی دہلی:ہندوستان کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ون ڈے بیٹر کا درجہ حاصل کرنے کے سفر میں اہم قدم بڑھایا ہے۔آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق کوہلی دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ روہت شرما مسلسل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔کوہلی نے اپریل 2021 میں نمبر 1 مقام کھو دیا تھا مگر جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں شاندار کھیل کے بعد وہ دوبارہ اس مقام کے بہت قریب آ گئے ہیں

سیریز میں 302 رنز بنانے پر انہیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا اور تازہ رینکنگ میں انہوں نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔روہت نے سیریز میں 146 رنز بنا کر اپنا پہلا مقام برقرار رکھا جبکہ کوہلی آخری میچ میں 65 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلنے کے بعد روہت سے صرف 8 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ہندوستان اگلی ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف 11 جنوری سے گھر میں کھیلے گا۔تمام نظریں اس بات پر ہوں گی کہ روہت یا کوہلی میں سے کون پہلا مقام اپنے نام کرتا ہے۔

ہندوستان کے کے ایل راہل نے بھی رینکنگ میں ترقی حاصل کی ہے۔وہ دو درجے بہتر ہو کر 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔گھے باؤلرز میں کلدیپ یادو نے بہترین کارکردگی دکھائی اور تین درجے ترقی کے ساتھ وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک تین درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

ایڈن مرکرم چار درجے ترقی کے ساتھ 25ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ ٹیمبا باووما تین درجے ترقی کے بعد 37ویں نمبر پر آگئے ہیں۔اگرچہ سیریز کا نتیجہ 2 1 سے ہندوستان کے حق میں رہا۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئیں۔جنوبی افریقہ کے نوجوان ڈیوالڈ بریوس تین درجے ترقی کے ساتھ 8ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ہندوستان کے اکھر پٹیل دو درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر۔

ارشدیپ سنگھ تین درجے ترقی کے بعد 20ویں نمبر پر۔جس پریت بمراہ چھ درجے ترقی کے ساتھ 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے شاندار چھلانگ لگائی ہے۔وہ ایشیز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد تین درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔انہیں دونوں ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔انگلینڈ کے ہیری بروک دو درجے تنزلی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔کین ولیمسن دوسری پوزیشن پر اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔جو روٹ اب بھی پہلی پوزیشن پر قائم ہیں

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرسٹ چرچ کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا۔نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نو درجے ترقی کے ساتھ 15ویں نمبر پر آگئے ہی
ٹام لیتھم چھ درجے ترقی کے ساتھ اب 34ویں نمبر پر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے شی ہوپ انیس درجے ترقی کر کے 48ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جسٹن گریوز سولہ درجے ترقی کے بعد 60ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔فاسٹ باؤلر کیمار روچ نے بھی پانچ درجے ترقی حاصل کی ہے اور اپنی پوزیشن بہتر بنالی ہے