نئی دہلی۔ ہندوستانی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم کے چیف کوچ خالد جمیل نے پیر کے روز ستمبر اور اکتوبر کے فیفا بین الاقوامی میچوں کے لیے 26 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔بلیو ٹائیگرز تین بین الاقوامی دوستانہ میچوں میں عالمی درجہ بندی میں اپنے سے بہتر ٹیموں کا سامنا کریں گے۔ ہندوستان 26 ستمبر کو بنگلورو میں پاناما کے خلاف میدان میں اترے گا۔ اس کے بعد پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل سے 3 اکتوبر کو اور دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن یوروگوئے سے 6 اکتوبر کو کولکاتا میں مقابلہ ہوگا۔
آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے مطابق یہ تینوں میچ ہندوستانی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوں گے۔ تینوں ممالک نے رواں سال منعقدہ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔خالد جمیل کی ٹیم 14 ستمبر سے بنگلورو میں اپنے تربیتی کیمپ کا آغاز کرے گی۔ پاناما کے خلاف میچ کے بعد بلیو ٹائیگرز 28 ستمبر کو اپنے باقی دو مقابلوں کے لیے کولکاتا روانہ ہوں گے۔
ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والے فیفا مردوں کے بین الاقوامی دوستانہ میچوں کے لیے ہندوستان کی 26 رکنی ٹیم درج ذیل ہے۔
گول کیپرز۔ البینو گومس۔ گرپریت سنگھ سندھو۔ پربھ سکھن سنگھ گل۔ سوم کمار۔
دفاعی کھلاڑی۔ ابھیشیک سنگھ تیکچم۔ آکاش مشرا۔ انور علی۔ بیجوئے ورگیز۔ ہمینگتھنماؤیا رالٹے۔ جے گپتا۔ پرمویر۔ رکی میتی ہوبام۔
درمیانی صف کے کھلاڑی۔ انیرودھ تھاپا۔ آشق کورونیان۔ فاروق چودھری۔ لالینگماویا رالٹے۔ مکارتھن نکسن۔ محمد سنان۔ رکی شابونگ۔ سہل عبدالصمد۔
حملہ آور کھلاڑی۔ ایڈمنڈ لال رندیکا۔ عرفان یادواد۔ منویر سنگھ۔ رحیم علی۔ ریان ولیمز۔ وکرم پرتاپ سنگھ۔
ہیڈ کوچ۔ خالد جمیل۔
چار کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان میں گول کیپر ہریتھک تیواری۔ دفاعی کھلاڑی چنگلینسانا سنگھ کونشام اور روشن سنگھ ناؤریم جبکہ درمیانی صف کے کھلاڑی سریش سنگھ وانگجام شامل ہیں۔ ضرورت پڑنے پر انہیں ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ہندوستانی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم کے میچوں کا شیڈول یہ ہے۔
26 ستمبر۔ ہندوستان اور پاناما۔ سری کانتیراوا اسٹیڈیم بنگلورو۔
3 اکتوبر۔ ہندوستان اور برازیل۔ ویویکانند یوبا بھارتی کریڑانگن کولکاتا۔
6 اکتوبر۔ ہندوستان اور یوروگوئے۔ ویویکانند یوبا بھارتی کریڑانگن کولکاتا۔