جڈیجہ کی راجستھان رائلز میں واپسی ایک بڑا قدم: انیل کمبلے

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 19-11-2025
جڈیجہ کی راجستھان رائلز میں واپسی ایک بڑا قدم: انیل کمبلے
جڈیجہ کی راجستھان رائلز میں واپسی ایک بڑا قدم: انیل کمبلے

 



نئی دہلی۔ سابق ہندوستانی ہیڈ کوچ اور لیجنڈ کرکٹر انیل کمبلے نے کہا کہ چنئی سپر کنگز کا رویندر جڈیجا کو راجستھان رائلز میں ٹریڈ کرنا بہت بڑا فیصلہ ہے۔آئی پی ایل 2026 کی منی نیلامی 16 دسمبر کو ہونی ہے اور اس سے پہلے یہ ٹریڈ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ان کے مطابق چنئی عام طور پر اپنے اہم کھلاڑیوں کو نہیں چھوڑتی اور جڈیجا جیسا کھلاڑی تو ان کے ساتھ برسوں سے جڑا ہوا ہے۔
اسی لئے انہیں حیرت ہوئی کہ چنئی نے اسے جانے دیا۔کمبلے نے یہ بھی کہا کہ سانجو سیمسن کا چنئی میں آنا ان کے لئے اچھا قدم ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جڈیجا نے اپنی فیس بھی کم کر دی ہے۔وہ پچھلے سیزن میں 18 کروڑ لیتے تھے مگر اب راجستھان کے ساتھ 14 کروڑ پر کھیلیں گے۔

کمبلے نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ کیا راجستھان رائلز جڈیجا کو کپتان بنا سکتی ہے۔ان کے پاس کئی نام موجود ہیں۔ریان پراگ نے پچھلے سیزن میں دو میچوں میں کپتانی کی تھی۔یشاسوی جیسوال ہمیشہ سے کپتانی کی خواہش رکھتے ہیں۔
دھروو جریال میں قیادت کی صلاحیت ہے۔سام کرن بھی ایک مضبوط غیر ملکی آپشن ہیں۔اب جڈیجا بھی قیادت کے لئے اہم امیدوار بن گئے ہیں۔آئی پی ایل 2026 سے پہلے پانچ بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز اور ایک بار کی چیمپئن راجستھان رائلز کے درمیان بڑا ٹریڈ ہوا ہے۔
سابق راجستھان کپتان سانجو سیمسن چنئی پہنچ گئے ہیں اور ان کے بدلے جڈیجا اور سام کرن راجستھان منتقل ہو گئے ہیں۔

سانجو سیمسن کو 18 کروڑ میں چنئی نے حاصل کیا ہے۔جڈیجا 14 کروڑ میں اور سام کرن 2.4 کروڑ میں راجستھان رائلز کو ملے ہیں۔جڈیجا نے راجستھان رائلز کے لئے آئی پی ایل میں 27 میچ کھیلے ہیں۔انہوں نے چھ وکٹیں لی ہیں اور 430 رنز بنائے ہیں۔