ممبئی (مہاراشٹرا)، 27 اگست (اے این آئی):بھارت کی ٹینس بال پر مبنی پہلی ٹی10 کرکٹ لیگ، انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ(ISPL)نے ملک بھر میں اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ایک نئی بلندی دیتے ہوئے بالی وڈ کے معروف اداکار اور کاروباری شخصیت اجے دیوگن کو احمد آباد فرنچائز کے مالک کے طور پر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ISPLکی بنیاد 2024 میں رکھی گئی تھی، اور اسے بھارت رتن سچن ٹنڈولکر، مرکزی وزیر آشیش شیلار، سورج سَمت اور مینل امول کالے جیسے وژنری رہنماؤں کی سرپرستی حاصل ہے۔حال ہی میں لیگ نے سلمان خان کو نئی دہلی فرنچائز کا مالک بنایا تھا، اور اب آٹھویں ٹیم احمد آباد کی شکل میں شامل ہونے سے ISPL ایک قومی سطح کا کرکٹ پلیٹ فارمبننے کی جانب ایک اور اہم قدم بڑھا رہا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد گلیوں، کوچوں سے ابھرنے والی خالص صلاحیتوں کو قومی سطح پر پہچان دینا ہے۔
ISPL کی کور کمیٹی کے رکن سچن ٹنڈولکر نے کہا:"ISPL کا بنیادی مقصد خوابوں کو ایک پلیٹ فارم دینا ہے، چاہے وہ نوجوان ہوں یا تجربہ کار کھلاڑی، جو ٹینس بال کرکٹ کھیلتے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو نہ صرف اعلیٰ سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا بلکہ خود کو منوانے کا بھی۔ نئی ٹیموں کی شمولیت سے مزید خواہش مند کھلاڑیوں کے لیے مواقع کھلیں گے۔"
آشیش شیلارنے کہا:"ISPL، ٹینس بال کرکٹ کو ایک پیشہ ورانہ اسٹیج پر لے آیا ہے۔ اجے دیوگن کی قیادت میں احمد آباد ٹیم اب کرکٹ سے بھرپور شہروں کے ٹیلنٹ کو سامنے لائے گی۔"
سورج سمت(کمشنرISPL) نے کہا:"ہم اجے دیوگن کا احمد آباد ٹیم کے مالک کی حیثیت سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کی شہرت، اثر اور توانائیISPL کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ ان کی موجودگی خاص طور پر گجرات میں شائقین اور کھلاڑیوں کو ضرور متاثر کرے گی۔"مینل امول کالےنے مزید کہا کہ احمد آباد ایک زبردست اسپورٹس کلچر کا حامل شہر ہے۔ اجے دیوگن کی قیادت میں ہم مقامی کمیونٹی کو مزید جوڑنے اور نئی نسل کو متاثر کرنے کا سنہری موقع دیکھ رہے ہیں۔ یہ قدمISPL کو ایک آل انڈیا موومنٹ بنانے کے ہمارے وژن کو مزید تقویت دے گا۔"
اجے دیوگن نہ صرف کرکٹ کے مداح ہیں بلکہ وہ ٹینس، ایم ایم اے اور کرکٹ جیسے کھیلوں میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ احمد آباد سے ان کا خاص تعلق ہے، جیسا کہ انہوں نے اس شہر میں NY سینمازکے جدید ملٹی پلیکس کے ذریعے سرمایہ کاری کی تھی۔اجے دیوگننے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا"ISPL کا انوکھا فارمیٹ نئے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نکھارنے کا پلیٹ فارم بھی دیتا ہے۔ احمد آباد جیسے کھیلوں سے بھرپور شہر کی ٹیم کا مالک بننا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ اب وقت ہے کہ پورا ملک ان چیمپئنز کا جشن منائے۔ابISPL میں اجے دیوگن اور سلمان خان کی شمولیت کے بعد، مشہور شخصیات کی ایک طویل فہرست فرنچائز مالکان کے طور پر شامل ہے، جن میں شامل ہیں:
ISPL میں آئندہ تیسرے سیزن کے لیے اب تک 42 لاکھ سے زائد کھلاڑی رجسٹریشن کرا چکے ہیں، اور رجسٹریشن ابھی بھی جاری ہے۔ ملک بھر کے 101 شہروں میں ٹرائلز ہوں گے۔