آئی ایس ایل کا آغاز 14 فروری سے ہوگا تمام کلب شرکت کریں گے مرکزی وزیر کھیل

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 07-01-2026
آئی ایس ایل کا آغاز 14 فروری سے ہوگا تمام کلب شرکت کریں گے مرکزی وزیر کھیل
آئی ایس ایل کا آغاز 14 فروری سے ہوگا تمام کلب شرکت کریں گے مرکزی وزیر کھیل

 



 نئی دہلی : مرکزی وزیر کھیل  ایم مانڈویہ نے منگل کے روز کہا کہ انڈین سپر لیگ کا آغاز 14 فروری سے ہوگا۔

منصوخ مانڈویہ نے یہ بھی کہا کہ تمام 14 کلب اس سیزن میں آئی ایس ایل کھیلنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایس ایل 14 فروری بروز ہفتہ شروع ہوگی اور ہمارے تمام کلب اس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فٹبال نے ترقی کی ہے۔ فٹبال میں ملک کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ اس لیگ کے ذریعے ملک کو اچھے کھلاڑی ملتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت آئی ایس ایل لیگ منعقد کی جا رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا تھا اور کہا تھا کہ آئی ایس ایل کی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

ایمرجنسی کمیٹی نے اے آئی ایف ایف آئی ایس ایل کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر غور کیا اور اسے تسلیم کیا۔

یہ کوآرڈینیشن کمیٹی 20 دسمبر 2025 کو اے آئی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس اور اس کے بعد ہونے والے سالانہ جنرل اجلاس میں ہونے والی بات چیت کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔

کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ اپنی رپورٹ 2 جنوری تک اے آئی ایف ایف سیکریٹریٹ کو پیش کرے جس پر عمل کیا گیا۔اے آئی ایف ایف کی ایمرجنسی کمیٹی نے باضابطہ طور پر رپورٹ کو تسلیم کیا اور سفارش کی کہ اے آئی ایف ایف لیگ کا انعقاد کرے۔