آئی پی ایل جلد آئے گا شیڈول

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-11-2021
 آئی پی ایل سیزن-15 کا جلد آئے گا شیڈول
آئی پی ایل سیزن-15 کا جلد آئے گا شیڈول

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے سیزن 15 کے شیڈول کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے۔

تاہم بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم تمام فرنچائزز کو بتایا گیا ہے کہ پہلا میچ آئندہ برس 2 اپریل 2022 کو کھیلا جا سکتا ہے۔ یہ بھی یقینی ہے کہ سیزن-14 کی فاتح ٹیم پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز سے کھیلے گی۔

بی سی سی آئی پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اس بار آئی پی ایل کا پورا سیزن ملک میں ہی کھیلا جائے گا۔ کورونا کے باعث IPL-14 کا دوسرا مرحلہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا۔ اس بار آئی پی ایل میں10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کیوں کہ اس بار 2 نئی ٹیموں کے شامل ہونے سے میچز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب 60 کے بجائے 74 میچ ہوں گے۔ تمام ٹیموں کو پہلے کی طرح 14-14 میچز کھیلنے ہوں گے۔ 7 میچ ہوم گراونڈ میں اور 7 دیگر شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

آئندہ سیزن کی نیلامی دسمبر2021 میں ہوگی۔ تاریخیں ابھی طے نہیں ہوئیں۔ لکھنؤ اور احمد آباد کی شکل میں دو نئی ٹیمیں شامل ہو رہی ہیں۔ آر پی سنجیو گوئنکا گروپ نے لکھنؤ سے ٹیم کو 7,090 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سی وی سی کیپٹل نےاحمد آباد کی ٹیم کو5200 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے دونوں ٹیموں سے 12 ہزار کروڑ کمائے ہیں جو کہ توقع سے کہیں زیادہ ہے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ اگلا سیزن ملک میں کھیلا جائے گا۔ چنئی کے 14 واں سیزن جیتنے کے بعد، جے شاہ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ سبھی چنئی سپر کنگز کو چیپاک میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کرک بزنے کہا کہ فائنل میچ 4 یا 5 جون2022 کو کھیلا جا سکتا ہے۔