گواہاٹی:آئی پی ایل 2026 کے افتتاحی میچ میں راجستھان رائلز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔جوفرا آرچر رویندر جڈیجا اور ناندرے برگر کی تیز رفتار بولنگ اور ویبھو سوریہ ونشی کی دھماکہ خیز نصف سنچری نے راجستھان کو آسان فتح دلائی
راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا آرچر نے 2 وکٹ 19 رن دے کر حاصل کیے برگر نے 2 وکٹ 26 رن دے کر حاصل کیے جبکہ جڈیجا نے 2 وکٹ 18 رن دے کر حاصل کیے چنئی کی ٹیم ایک وقت میں 57 رن پر 6 وکٹ گنوا بیٹھی
جیمی اوورٹن نے 36 گیندوں پر 43 رن بنائے جبکہ کارتک شرما نے 18 اور سرفراز خان نے 17 رن بنائے چنئی کی پوری ٹیم 19.4 اوور میں 127 رن پر آؤٹ ہو گئی۔جواب میں ویبھو سوریہ ونشی نے صرف 17 گیندوں پر 52 رن کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے یشسوی جیسوال نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 38 رن بنائے دونوں کے درمیان 75 رن کی تیز شراکت نے جیت کی بنیاد رکھی
128 رن کے ہدف کے تعاقب میں سوریہ ونشی اور جیسوال نے جارحانہ آغاز کیا پہلے ہی اوور میں 18 رن بنائے سوریہ ونشی نے میٹ ہنری کے خلاف دلیرانہ شاٹس کھیلے۔سوریہ ونشی نے صرف 15 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو راجستھان کی جانب سے دوسری تیز ترین ففٹی ہے اس سے پہلے جیسوال نے 2023 میں 13 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی
انشول کامبوج نے سوریہ ونشی کو 52 رن پر آؤٹ کر کے 75 رن کی شراکت ختم کی اس وقت اسکور 6.2 اوور میں 75 رن تھا
دھرو جوریل اور جیسوال نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی تاہم جوریل 18 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے
راجستھان نے 8.4 اوور میں 100 رن مکمل کیے اور 12.1 اوور میں ہدف حاصل کر کے آسان کامیابی حاصل کر لی
اس سے قبل چنئی کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا سنجو سیمسن 6 رن بنا کر آؤٹ ہوئے رتوراج گائیکواڑ بھی 6 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ایش متھری صفر پر آؤٹ ہو گئے
پاور پلے کے اختتام پر چنئی کا اسکور 41 رن پر 4 وکٹ تھا جڈیجا نے درمیانی اوورز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے سرفراز خان اور شیوَم دوبے کو آؤٹ کیا جس کے بعد ٹیم 57 رن پر 6 وکٹ کھو بیٹھی
بعد میں بھی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 127 رن پر ڈھیر ہو گئی جبکہ راجستھان نے ہدف باآسانی حاصل کر لیا