آئی پی ایل :27 مارچ سے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-02-2022
آئی پی ایل  :27 مارچ سے ہوسکتی ہے کھیل کی شروعات
آئی پی ایل :27 مارچ سے ہوسکتی ہے کھیل کی شروعات

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

رواں برس کے آئی پی ایل کی شروعات آئندہ ماہ کی آخری تاریخوں یعنی27 مارچ سے شروع ہوسکتی ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28 مئی2022 کو کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے تمام میچز احمد آباد، ممبئی اور پونے کے 6 گراؤنڈز پر کھیلے جا سکتے ہیں۔ مہاراشٹر میں لیگ مرحلے کے تمام 70 میچز اور پلے آف میچ احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔

ممبئی میں کھیلے جانے والے تمام میچ وانکھیڑے، بری بورن، ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اور ریلائنس جیو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ بی سی سی آئی فروری کے آخری ہفتے میں ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر ے گی۔

 چنئی سوپر کنگس نے اپنا کور گروپ برقرار رکھا ہے۔ وہیں ممبئی انڈینس کا غیر ملکی ستاروں پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں دو نئی ٹیمیں کھیلنے جا رہی ہیں۔ لکھنؤ اور احمد آباد۔ لکھنؤ ٹیم کے مالک سنجیو گوئنکا اور ٹیم کے مینٹور گوتم گمبھیر نے جمعہ کی شام دیر گئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔

 خیال رہے کہ ٹیم نے کے ایل راہل کو کپتان مقرر کیا ہے۔ پہلی بار لکھنؤ کی ٹیم آئی پی ایل میں کھیلنے جا رہی ہے۔ گمبھیر اور سنجیو گوئنکا نے اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک بلے بھی تحفہ میں دیا۔

آئی پی ایل کی سن رائزرس حیدرآباد ٹیم ایک بار پھر تمام غلط وجوہات کی بناء پر سرخیوں میں آگئی ہے۔ اسسٹنٹ کوچ اور آسٹریلیا کے سابق بلے باز سائمن کیٹچ نے نیلامی میں کچھ کھلاڑیوں کو مہنگے داموں خریدنے پر ناراض ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

سائمن ہیلمٹ اب ان کی جگہ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ سائمن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ اس سے قبل بی بی ایل میں میلبورن رینیگیڈز کی کوچنگ کر چکے ہیں۔