ارشدیپ سنگھ کا نام خالصتان سے جوڑنے پر ہندوستان میں وکی پیڈیا حکام طلب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-09-2022
ارشدیپ سنگھ کا نام خالصتان سے جوڑنے پر ہندوستان میں وکی پیڈیا حکام طلب
ارشدیپ سنگھ کا نام خالصتان سے جوڑنے پر ہندوستان میں وکی پیڈیا حکام طلب

 

 

نئی دہلی:ہندوستان  کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے قومی کرکٹر ارشدیپ سنگھ کے وکی پیڈیا پیج پر ان کے پروفائل میں ردوبدل کرنے پر کمپنی کے افسران کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کو ایک سرکاری ذریعہ نے ان کو بتایا کہ اتوار کی شپ ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے بعد فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے پیج پر رد وبدل کرتے ہوئے ان کا نام ایک سکھ علیحدگی پسند تحریک سے جوڑا گیا۔

خیال رہے اتوار کو ارشدیپ سنگھ پر  سوشل میڈیا پر اس وقت شدید تنقید دیکھنے میں آئی جب انہوں نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں محمد آصف کا کیچ چھوڑا تھا ہندوستان پانچ وکٹوں سے ہار گیا۔

ارشدیپ سنگھ کے وکی پیڈیا پیج میں رد و بدل کرکے لکھا گیا کہ سکھ کرکٹر جو  ہندوستان کی ریاست پنجاب میں پیدا ہوئے تھے انہیں ’خالصتان‘ کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں وکی پیڈیا چلانے والی آرگنائزیشن وکی میڈیا نے  بتایا کہ ’گمراہ کن رد و بدل منٹوں کے اندر پیج سے ہٹادیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر ارشدیپ سنگھ کی والدہ نے اس سے قبل ’انڈین ایکسپریس‘ کو بتایا تھا کہ ان کا بیٹا اپنی کارکردگی سے ناقدین کا منہ بند کردے۔