پوری :اڑیسہ میں ہندستان کے کرکٹرز نے منگل کے روز ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ شری جگن ناتھ مندر کا دورہ کیا۔ یہ دورہ جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی سریز کے پہلےT20I سے پہلے کیا گیا جو اسی روز کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔
ہندستان کیT20I ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو اپنی اہلیہ دیویشا شیٹی اور تلک ورما کے ساتھ مندر پہنچے۔ کھلاڑی سخت سکیورٹی میں مندر کے اندر داخل ہوئے۔
دونوں ٹیمیں اس سے پہلے ٹیسٹ اورODI میچ کھیل چکی ہیں۔ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ہندستان کو 2-0 سے ہرایا تھا۔ لیکنRohit Sharma اورVirat Kohli کی واپسی کے بعد ہندستان نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کوODI سریز میں 2-1 سے شکست دی۔
ہندستانی ٹیم میں شبمن گل جو گردن کی چوٹ کے باعث ٹیسٹ اورODI سریز سے باہر تھے اب واپسی کر رہے ہیں۔ ہاردک پانڈیا بھی ٹیم میں شامل ہوں گے اور امکان ہے کہ دونوں سیدھے پلئینگ الیون کا حصہ بنیں گے۔ اس کے ساتھ بیٹنگ لائن مضبوط ہوگی۔ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھیODI سریز میں آرام کے بعد اب دوبارہ ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تجربہ کار ڈیویڈ ملر کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ اینرچ نورکیا بھی واپس آرہے ہیں۔ کئی کھلاڑی اس سریز کوIPL آکشن جو 16December کو ہوگا سے پہلے اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع سمجھ رہے ہیں۔
یہ 2024 کےT20 ورلڈ کپ فائنل کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاT20I مقابلہ ہے۔ فائنل میں روہت شرما کی قیادت میں ہندستان نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ سریز 2026 کےT20 ورلڈ کپ کی تیاری کا بھی حصہ ہے جو اگلے سال فروری میں برصغیر میں ہوگا۔