انڈیا پہلی مرتبہ ہونے والے ایشین لیجنڈز کپ میں حصہ لے گا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 12-12-2025
انڈیا پہلی مرتبہ ہونے والے ایشین لیجنڈز کپ میں حصہ لے گا
انڈیا پہلی مرتبہ ہونے والے ایشین لیجنڈز کپ میں حصہ لے گا

 



  رائے پور :چھتیس گڑھ انڈیا    کے مطابق ویٹرن کرکٹ بورڈ آف انڈیا BVCI نے پہلی ایشین لیجنڈز کپ کی منظوری دے دی ہے جو ایشیا کے مختلف ملکوں کے چالیس پلس کرکٹرز کے لئے ایک نیا اعزاز ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ 28 January سے 4 February تک تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی میں ہوگا اور اس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں انڈیا پاکستان سری لنکا بنگلہ دیش یو اے ای اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

اس موقع پر BVCI کے صدر پروین تیاگی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق پہلی بار ایک انڈین ویٹرنز ٹیم ایشیا سطح کے کسی مقابلے میں شرکت کرے گی اور یہ وہ خواب ہے جس کی تکمیل کے لئے برسوں سے محنت کی گئی ہے۔

تیاگی نے بتایا کہ مختلف ممالک کے کئی سابق بین الاقوامی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گے۔ ان کے مطابق پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں شعیب ملک کپتان ہوں گے عبد الرزاق ٹیم کا حصہ ہوں گے اور وسیم اکرم کوچ کے طور پر شامل ہو سکتے ہیں۔ ہر ٹیم میں تین سے چار سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ہوں گے جبکہ باقی کھلاڑی اپنے ملک کے نمایاں گھریلو کرکٹرز ہوں گے۔

انڈیا کی ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے جس میں پروین کمار جاٹن سکسینہ شاداب جکاتی اور منوج پرابھاکر جیسے سابق کھلاڑی شامل ہوں گے۔ سلیکشن حال ہی میں ختم ہونے والے بین العلاقائی ویٹرنز ٹورنامنٹس میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

تیاگی نے بتایا کہ ایشین لیجنڈز کپ کا خیال دراصل طویل عرصے سے چل رہے ویٹرنز کرکٹ سسٹم سے پیدا ہوا ہے۔ ان کے مطابق انڈیا میں ویٹرن کرکٹ 26 سال سے سرگرم ہے اور BVCI کی بنیاد 1998 میں آنجہانی چیتن چوہان نے رکھی تھی تاکہ ریٹائرڈ کھلاڑی کھیل سے جڑے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کھلاڑیوں نے اپنی زندگی کرکٹ کو دی وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایک پلیٹ فارم کے مستحق ہیں۔

ان کے مطابق ایشیا سطح پر اس توسیع کو سب نے فطری قدم کے طور پر قبول کیا کیونکہ پاکستان سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی اپنے اپنے ویٹرن سرکٹس چلاتے ہیں اور سب نے اس نئے ٹورنامنٹ کا پرجوش خیر مقدم کیا۔

تھائی لینڈ کے انتخاب کی وجہ حکمت عملی اور سہولت دونوں ہیں۔ تیاگی نے کہا کہ تھائی لینڈ ایک مرکزی اور غیر جانبدار مقام ہے جہاں سب ٹیموں کے لئے سفر آسان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی منتظمین میدان اور رہائش کی سہولت میں تعاون کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا بورڈ مالی طور پر اتنا مضبوط نہیں۔

یہ چیمپئن شپ یوٹیوب اور فین کوڈ پر دنیا بھر میں براہ راست نشر کی جائے گی۔

جب انڈیا پاکستان کرکٹ پالیسی پر سوال کیا گیا تو آنے والی لیگ کے سی ای او ترونیش پریہار نے کہا کہ اس بارے میں کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے اور اگر اس ٹورنامنٹ کے ذریعے کوئی مثبت پیغام جائے تو یہ خود ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

تیاگی کو یقین ہے کہ یہ ایونٹ ہر سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض شروعات ہے۔ ایشین لیجنڈز کپ ہر سال منعقد ہوگا اور آئندہ ہم ویٹرنز ورلڈ کپ کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں۔

انڈیا لیجنڈز کے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست

Manpreet Gony
Shadab Jakati
Jatin Saxena
Parvinder Singh
Deepak Sharma
Kapil Rana
Kalim Khan
Vikram Batra
Amardeep
A Chandila