ہندوستان ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے افغانستان کی میزبانی کرے گا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2026
ہندوستان ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے افغانستان کی میزبانی کرے گا
ہندوستان ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے افغانستان کی میزبانی کرے گا

 



نئی دہلی:ہندوستان جون میں افغانستان کی میزبانی کرے گا جہاں ایک ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔Board of Control for Cricket in India نے پیر کے روز اس دورے کا باضابطہ اعلان کیا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغانستان کی مرد ٹیم 6 جون سے 20 جون تک ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ واحد ٹیسٹ میچ 6 جون سے 10 جون 2026 تک نیو چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 14 جون کو دھرم شالہ میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 17 جون کو لکھنؤ میں اور تیسرا اور آخری ون ڈے 20 جون کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ تمام ون ڈے میچ دوپہر 1:30 بجے شروع ہوں گے۔

اس وقت ٹیم انڈیاICC Men's T20 World Cup 2026 میں مصروف ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ سوریا کمار یادو کی قیادت میں ہندوستان نے اتوار کو کولکاتا کےEden Gardens میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر 8 مرحلے کے اہم مقابلے میں 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کر کے آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنائی۔

میچ میں اوپنر سانو سیمسن نے 50 گیندوں پر ناقابل شکست 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت ہندوستان نے 196 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ایک وقت ٹیم کا اسکور 4.3 اوور میں 41 پر 2 تھا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 4 وکٹ پر 195 رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر اور پاول نے آخری اووروں میں تیز رفتار شراکت قائم کی۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 اوور میں 36 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ہدف کے تعاقب میں سیمسن نے سوریا کمار یادو۔ تلک ورما۔ ہاردک پانڈیا اور شیوم دوبے کے ساتھ اہم شراکتیں قائم کیں اور ٹیم کو 5 وکٹ سے فتح دلائی۔