ہرارے زمبابوے :ہندوستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا چھٹا خطاب اپنے نام کر لیا۔ ویبھو سوریہ ونشی کی 80 گیندوں پر دھواں دار 175 رنز کی اننگز نے انگلینڈ کی سنچری کو بھی بے اثر کر دیا اور ہندوستان نے 412 رنز کا ہدف کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے نوجوان انگلش ٹیم کا انتظار مزید بڑھا دیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 411 رنز بنائے۔ ویبھو سوریہ ونشی نے ریکارڈ شکن اننگز کھیلتے ہوئے 15 چوکے اور 15 چھکے لگائے۔ کپتان آیوش مہاترے نے 53 رنز بنائے جبکہ ابھیگیان کندو نے 40 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ سوریہ ونشی نے صرف 55 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کا تیز ترین ڈیڑھ سو بھی بنایا۔ ان کی اننگز نے ہندوستان کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔
A sixth star on India’s U-19 crown 🇮🇳
— Jyotiraditya M. Scindia (@JM_Scindia) February 6, 2026
Many congratulations to our U-19 boys on clinching a record sixth U19 World Cup after a dominant campaign. The future stars are ready to take over.#U19WorldCup pic.twitter.com/kAa3shq9pI
412 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات خراب رہی۔ جوزف مورز جلد آؤٹ ہو گئے۔ بین ڈاکنز اور بین مایس نے مزاحمت کی مگر وکٹیں گرتی رہیں۔ کپتان تھامس ریو اور ڈاکنز نے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن مہاترے اور دیپیش نے میچ کا رخ ہندوستان کے حق میں موڑ دیا۔ ڈاکنز نے 66 رنز بنائے جبکہ کیلب فالکنر نے شاندار سنچری کھیلتے ہوئے 115 رنز اسکور کیے مگر ان کی جدوجہد ناکام رہی۔
انگلینڈ کی ٹیم 40 اعشاریہ 2 اوور میں 311 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آر ایس امبریش نے 3 وکٹ حاصل کیے جبکہ دیپیش اور کنشک نے بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ہندوستان کی منظم بولنگ نے انگلینڈ کو ہدف کے قریب بھی نہیں آنے دیا۔
یوں ہندوستان نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دی اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں چھٹی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
صدر جمہوریہ سے وزیراعظم تک سب نے دی مبارکباد
ہندوستان میں صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہرارے زمبابوے میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا چھٹا خطاب جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ نوجوان ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں شاندار اور ریکارڈ ساز کارکردگی پیش کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 9 وکٹ پر 411 رنز بنائے جس میں ویبھو سوریہ ونشی نے صرف 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 15 چوکے اور 15 چھکے لگائے۔
کپتان آیوش مہاترے نے 51 گیندوں پر 53 رنز بنائے جبکہ ابھیگیان کندو نے 31 گیندوں پر تیز رفتار 40 رنز کا تعاون دیا۔ جواب میں انگلینڈ کی جانب سے کیلب فالکنر نے 115 رنز بنا کر مقابلہ کیا مگر ٹیم 412رنز کے بڑے ہدف تک نہیں پہنچ سکی۔
مبارک باد
صدر دروپدی مرمو نے ایکس پر کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 چھٹی بار جیتنے پر ٹیم انڈیا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہ کر ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہو اور ہندوستانی کرکٹ مزید مضبوط ہو۔
Heartiest congratulations to Team India on winning the ICC Men’s U19 World Cup 2026 for the record sixth time! Remaining undefeated throughout the tournament, the team has done the nation proud with its dominant performance. I wish the talented young players a very bright…
— President of India (@rashtrapatibhvn) February 6, 2026
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی کرکٹ صلاحیت چمک رہی ہے۔ انڈر 19 ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ یہ فتح نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ دے گی اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔
India’s cricketing talent shines!
— Narendra Modi (@narendramodi) February 6, 2026
Proud of our U-19 team for bringing home the World Cup. The team has played very well through the tournament, showcasing exceptional skill. This win will inspire several young sportspersons too. Best wishes to the players for their upcoming…
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ نوجوان ہندوستان عالمی چیمپئن ہندوستان ہے۔ شاندار کارکردگی سے ٹیم نے کروڑوں ہندوستانیوں کو فخر کا موقع دیا ہے اور یہ کامیابی ملک کے نوجوانوں کے لیے نئی توانائی بنے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ نوجوان چیمپئنز کو مبارکباد۔ چھٹی بار کپ جیت کر ٹیم نے تاریخ رقم کی اور نوجوانوں میں جوش اور حوصلہ پیدا کیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ چھٹی بار جیت کر ہندوستانی نوجوانوں نے اپنی صلاحیت اور عزم کا ثبوت دیا ہے۔ یہ کامیابی نوجوان ہندوستان کے حوصلے اور طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔
کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کو شاندار ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ کا اعتماد اور جرات ہندوستان کے کرکٹ مستقبل کی پہچان ہے۔