ہندوستان کا ویسٹ انڈیز پر دبدبہ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 11-10-2025
 ہندوستان کا ویسٹ انڈیز پر دبدبہ
ہندوستان کا ویسٹ انڈیز پر دبدبہ

 



وشاکھاپٹنم (اسپورٹس ڈیسک)بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دن شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو اپنی اسپن جوڑی کے ذریعے مشکل میں ڈال دیا۔ رویندرا جدیجہ اور کلدیپ یادو کی گھومتی گیندوں کے سامنے ویسٹ انڈیز کے بلے باز بے بس نظر آئے اور دن کے اختتام پر اسکور 140 رنز پر چار وکٹوں کے نقصان پر محدود رہا۔

میچ کے دوران جدیجہ نے دو اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ نے اپنی شاندار کنٹرول اور لائن و لینتھ سے حریف بلے بازوں کو پریشان رکھا۔ بھارتی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کے بلے باز بڑی شراکت داری قائم نہ کر سکے۔

اب بھارت کو امید ہے کہ دوسرے دن کے کھیل میں وہ جلد باقی چھ وکٹیں حاصل کرکے میچ پر مکمل گرفت مضبوط کر لے گا۔