ہندوستان نےکوریا کو 1-0 سے ہرا دیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2025
ہندوستان نےکوریا کو 1-0 سے ہرا دیا
ہندوستان نےکوریا کو 1-0 سے ہرا دیا

 



آئیپو، ملائیشیا میں ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ کپ 2025 کا پہلا میچ کوریا کے خلاف 0-1 سے جیت لیا۔ یہ واحد گول محمد رہیّل نے پہلے کوارٹر کے پندرھویں منٹ میں کیا۔ یہی گول آخر تک فیصلہ کن ثابت ہوا۔

شروع میں ہندوستان نے کافی اچھی ہاکی کھیلی۔ پاسنگ بڑیا تھی اور کوریا پر دباؤ بنا ہوا تھا۔ ایک بار سکھجیت سنگھ کا شاٹ تو پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گیا، ورنہ اس وقت ہی برتری مل جاتی۔ تھوڑی ہی دیر بعد رہیّل نے ایک خوبصورت موو مکمل کر کے گول کردیا۔

دوسرے کوارٹر میں کوریا نے تیزی دکھائی اور دو تین بار کاؤنٹر پر آگئے، لیکن ہندوستان کے گول کیپر موہت نے بڑھیا سیونگ کی اور حساب برابر نہیں ہونے دیا۔

تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے دوسرا گول کرنے کی کافی کوشش کی۔ پنالٹی کارنر بھی ملے مگر کچھ ہاتھ نہ آیا۔ ادھر دفاع پر بھی زور رہا کیونکہ کوریا دباؤ بڑھاتا جا رہا تھا۔ پون نے بھی دو اہم سیونگ کیں۔

آخری کوارٹر میں ہندوستان نے رفتار اور بڑھا دی۔ کوریا کا گول کیپر جم کر کھیل رہا تھا، اس نے ابھیشیک کے قریب سے کیے گئے شاٹ کو بھی روک لیا۔ کوریا نے آخر تک ہمت نہ ہاری اور میچ کے آخری منٹ میں انہیں ایک پنالٹی کارنر ملا، لیکن موہت HS نے پھر سے شاندار بچاؤ کر دیا- ہندوستان نے محنتی کھیل دکھاتے ہوئے یہ میچ جیت لیا۔ حملہ بھی ٹھیک تھا اور دفاع بھی مضبوط . دونوں طرف کا کھیل بیلنس تھا، اسی لیے جیت ہاتھ آئی۔