ایشین گیمز کا افتتاح: چین میں ثقافت اور ٹیکنالوجی کا انوکھا سنگم۔ ہرمن پریت اور لولینا نے کی ہندوستانی ٹیم کی قیادت

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-09-2023
ایشین گیمز کا افتتاح:  چین میں ثقافت اور ٹیکنالوجی کا انوکھا سنگم۔ ہرمن پریت اور لولینا نے کی ہندوستانی ٹیم کی قیادت
ایشین گیمز کا افتتاح: چین میں ثقافت اور ٹیکنالوجی کا انوکھا سنگم۔ ہرمن پریت اور لولینا نے کی ہندوستانی ٹیم کی قیادت

 



ہانگزو: 19ویں ایشین گیمز کا رنگا رنگ آغاز ہفتہ کی شام بگ لوٹس یعنی ہانگ زو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں ہوا۔ یہاں چینی صدر شی جن پنگ نے گیمز کے افتتاح کا باضابطہ اعلان کیا۔ تقریب میں ثقافتی پرفارمنس کے ذریعے چین کے شاندار ورثے کی نمائش کی گئی۔ یہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک کا جدید طریقہ پیش کیا گیا ہے۔ تقریب کا موضوع پانی بچاؤ تھا۔ کھلاڑیوں کی پریڈ میں افغانستان کے کھلاڑی پہلے نمبر پر آئے۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور باکسر لولین بورگوہین نے ترنگا لے کر ہندوستانی دستے کی قیادت کی۔ گیمز میں بھارت کے 655 کھلاڑی 40 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 40 کھیلوں میں 481 ایونٹس ہوں گے جن میں 45 ممالک کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 80000 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

چین کے اولمپک میڈلسٹ زینگ سی وی نے دیگر اولمپیئنز کے ساتھ کھلاڑیوں سے حلف لیا۔ اس دوران انہوں نے اولمپک کونسل آف ایشیا کا پرچم تھام رکھا تھا۔اسٹیج پر چین کا جھنڈا لہرایا گیا۔ پس منظر میں چین کا قومی ترانہ بج رہا تھا۔ چینی شائقین، کھلاڑی اور آفیشلز کو قومی ترانہ گاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دیگر نے کھڑے ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ گیمز کے ماسکوٹس کانکونگ، للیان اور چنچن اسٹیج پر آئے اور مارچ سے پہلے شائقین کا استقبال کیا۔ چین کا اولمپک میڈلسٹ اولمپک کونسل آف انڈیا کا جھنڈا لے کر اسٹیج پر آیا اور اسے لہرایا۔ پس منظر میں ہیون آن دی ارتھ کا گانا چلایا گیا۔

اولمپک کونسل آف انڈیا کے قائم مقام صدر رندھیر سنگھ اور چینی صدر جن پنگ نے کھیلوں کے آغاز کا اعلان کیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ، چین کی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین، اولمپک کونسل آف ایشیا کے رکن راجہ رندھیر سنگھ اسٹیج پر آئے ہیں۔ چین کی اولمپک کمیٹی کے صدر نے سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میزبان چین کے کھلاڑی آخری مرحلے پر آئے۔ صدر جن پنگ نے کھڑے ہو کر اپنے کھلاڑیوں کو شاباش دی۔ شائقین نے بھی زور زور سے تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ہانگ کانگ چائنا کا دستہ پہنچا تو شائقین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ صدر شی جن پنگ بھی تالیوں سے ان کا استقبال کرتے نظر آئے۔

اس بار ہندوستان نے 655 کھلاڑیوں کی ٹیم بھیجی ہے جس میں 332 مرد اور 323 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارت سے ایتھلیٹکس مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ہندوستان کی ایتھلیٹکس ٹیم 68 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شوٹنگ اور روئنگ میں 33 کھلاڑی ہیں۔

لولینا بورگوہین اور ہرمن پریت سنگھ ترنگا لے کر اسٹیج پر آئے۔ ان کے پیچھے پورا ہندوستانی دستہ نظر آیا جس کے ہاتھوں میں ترنگا بھی تھا۔ اسٹیڈیم میں موجود ہندوستانی شائقین نے ان کا استقبال کیا۔

بھارتی مرد کھلاڑی کرتہ جیکٹ اور پتلون میں نظر آئے۔ جبکہ خواتین کھلاڑی ساڑھی میں نظر آئے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ماچاؤ چائنا کا طائفہ سبز لباس میں اسٹیج پر آیا۔ جن پنگ نے بھی تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ ہندوستان کے لیے اتوار کا دن بہت اہم ہوگا۔ 24 ستمبر کو ہندوستان ہاکی، والی بال، ٹیبل ٹینس، شوٹنگ، کرکٹ، ووشو، روئنگ اور سیلنگ میں چیلنج پیش کرے گا۔ پاکستان کے کھلاڑی بھی اسٹیج پر آئے۔ کھلاڑیوں نے سفید کرتہ پاجامہ پر سبز جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔ پاکستانی کھلاڑی بڑے جوش و خروش میں نظر آئے۔

 آپ ایشین گیمز 2022 کہاں دیکھ سکتے ہیں؟

سونی اسپورٹس نیٹ ورک ایشین گیمز 2022 کو براہ راست نشر کر رہا ہے۔ تمام میچ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 6:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک کھیلے جائیں گے۔

ہندوستانی پیڈلرز کی شاندار شروعات...

ہندوستان کے ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے ٹیبل ٹینس میں مردوں کی ٹیم

کے لیے اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا ہے ۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے تاجکستان کو شکست دی۔ پہلے گیم میں مناو نے 11-8، 11-5، 11-8 کے اسکور کے ساتھ میچ جیت کر ہندوستان کو برتری دلائی۔ اس کے بعد مانوش شاہ نے سلطانوف کو 13-11، 11-7، 11-5 کے فرق سے شکست دی۔

آخر میں، ہندوستان کے ہرمیت دیسائی نے اسماعیلہ جوڈا کے خلاف تیسرا گیم 11-1، 11-3، 11-5 کے فرق سے جیتا اور ٹیم انڈیا کو پہلے راؤنڈ میں آسان جیت دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے آخری 16 میں جگہ بنا لی ہے۔

 

 خواتین کی ٹیم نیپال کے خلاف جیت گئی

خواتین کی ٹیبل ٹینس ٹیم بھی نیپال کے خلاف 3-0 کے فرق سے آسان فتح درج کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ دیا پراگ چتالے، ایہکا مکھرجی اور سترتھ مکھرجی نے اپنے اپنے میچ جیت کر ہندوستان کو بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا۔ دیا چتالے نے سکہ شریستھا کے خلاف 11-1، 11-6، 11-8 کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں آہکیا مکھرجی نے نبیتا شریستھا کو 11-3، 11-7، 11-2 کے فرق سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں سوتیرتھا مکھرجی نے ایوانا تھاپر کو 11-1، 11-5، 11-2 کے فرق سے ہرا کر ہندوستان کی جیت پر مہر ثبت کی