آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2026
آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا
آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا

 



ممبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کے روز آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 12 جون سے ہوگا اور فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ ایونٹ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا جس میں پہلی بار 12 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مد مقابل ہوں گی۔

میزبان انگلینڈ افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 13 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ 20 جون کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان مقابلہ پہلی بار انگلش سرزمین پر کسی آئی سی سی ایونٹ میں ہوگا۔

بنگلہ دیش آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے گزشتہ ماہ نیپال میں منعقدہ کوالیفائر کے ذریعے ایونٹ میں جگہ بنائی۔ نیدرلینڈز پہلی بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا اور اپنے مہم کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف کرے گا جو کوالیفائر میں ناقابل شکست رہا تھا۔

دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ 2009 کی فاتح انگلینڈ 2016 کی چیمپئن ویسٹ انڈیز موجودہ ون ڈے ورلڈ کپ فاتح بھارت اور چھ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔

گروپ 1 میں آسٹریلیا جنوبی افریقہ بھارت پاکستان بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں ویسٹ انڈیز انگلینڈ نیوزی لینڈ سری لنکا آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے کہا کہ شیڈول کا اعلان عالمی سطح کے اس بڑے ایونٹ کی تیاری میں اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کرکٹ میں سرمایہ کاری شرکت کے مواقع اعلیٰ کارکردگی کے نظام ایونٹس کے معیار انعامی رقم میڈیا کوریج اور تجارتی شراکت داری کے ذریعے مسلسل جاری ہے تاکہ دنیا بھر میں اس کھیل کو مزید مقبولیت اور وقار حاصل ہو۔

فائنل تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن میں 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔