ذرا سنبھل کر۔۔۔۔ احتیاط کے ساتھ ۔۔ جان ہے تو جہاں ہے یہی پیغام دے رہے ہیں سچن تندولکر اور برائن لارا ۔ایک ویڈیو میں نئی نسل کو ۔یہ بتا رہے ہیں کہ اگر آپ کسی بائیک یا اسکوٹی پر سوار ہیں اور آپ کے ساتھ ایک سواری بھی ہے تو آپ کو دو ہیلمٹ درکار ہونگے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سچن تندولکر ایک اسکوٹی پر سوار ہیں،وہ کہتے ہیں کہ ہم یہاں’روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ‘ کےلئے آئے ہیں۔ہوٹل اتنا بڑا ہے کہ اس میں گھومنے کےلئے اسکوٹی ہے۔
اسی دوران پیچھے سے آواز آتی ہے ’ہیلو سچن‘ جس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نمودار ہوتے ہیں ۔وہ سچن کے ساتھ سواری کےلئے تیار ہوجاتے ہیں اور پھر اچانک کہتے ہیں کہ ’ارے یہ کرکٹ کی ہیلمٹ کس نے رکھی ہے؟
بائیک کی ہیلمیٹ دیدو۔‘ایک لڑکا نمودار ہوتا ہے وہ سچن کو ایک ہیلمیٹ دے کر چلا جاتا ہے۔ پیغام یہ تھا کہ بائیک پر کرکٹ کی ہیلمٹ کو استعمال نہ کریں۔اس کے بعد وہ دونوں ہیلمٹ لگا کر چلے جاتے ہیں۔
بات واضح ہے کہ اسکوٹی یا بائیک پر دونوں سواروں کےلئے ہیلمٹ لازمی ہے۔ تندولکر نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
ہندوستانی کرکٹ کے بھگوان کہلانے والے سچن تندولکر اب کھیل کا حصہ نہیں لیکن ہندوستانی عوام کی زندگی کا حصہ ضرور ہیں۔وہ اب بھی دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ سچن تندولکر کی ہر بات میں وزن ہوتا ہے۔ ان کی رائے آج بھی اہم اور با اثر ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب وہ ٹریفک قواننین کی پابندی کرنے کےلئے اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔۔
Be it riding on the roads or driving on the 🏏 field, wearing a helmet is a must!
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) March 21, 2021
Let's not take road safety lightly & always keep safety first by wearing the right helmet.@BrianLara, thanks for helping spread this message mate. 🙂#RoadSafetyWorldSeries pic.twitter.com/1zoW93WdkH