نئی دہلی: اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو آسٹریلیا اے کے خلاف پڈوچیری میں ہونے والی 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے ہندوستان اے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بدھ کو اس کا اعلان کیا۔مردوں کی انتخابی کمیٹی نے آسٹریلیا اے کے خلاف ہونے والے 2 کثیر روزہ اور 3 ایک روزہ میچوں کے لیے الگ الگ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
پانڈیا 15 رکنی ایک روزہ اسکواڈ کا حصہ ہیں جس کی قیادت رتوراج گائیکواڑ کریں گے جبکہ دیودت پڈیکل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ایک روزہ اسکواڈ میں پریانش آریا سائی سدرشن رجت پاٹیدار کمار کشاگرہ نشت سندھ وِپراج نگم ارشین کلکرنی ارشد خان نمن دھیر ہاردک پانڈیا پربھسمرن سنگھ گرجپ نیت سنگھ اور یش ٹھاکر شامل ہیں۔2 کثیر روزہ میچ بالترتیب 22 سے 25 ستمبر اور 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔
ایک روزہ سیریز کا آغاز 6 اکتوبر کو ہوگا۔ دوسرا میچ 9 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام 5 میچ پڈوچیری میں ہوں گے۔کثیر روزہ اسکواڈ کی قیادت دیودت پڈیکل کریں گے جبکہ سائی سدرشن نائب کپتان ہوں گے۔ اسکواڈ میں امان موکھاڈے آیوش پانڈے یش راٹھوڑ شیخ رشید کمار کشاگرہ شمس ملانی تنوش کوٹیان تشار دیشپانڈے انشول کمبوج پرفل ہنگے این جگدیشن ناچیکیت بھوٹے اور وی ویشاک شامل ہیں۔
ہندوستان اے اس سیریز کو کئی نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنی آئندہ بین الاقوامی ذمہ داریوں سے قبل میچ پریکٹس اور تجربہ فراہم کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کرے گا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق ہاردک پانڈیا اور وی ویشاک کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہے۔
آسٹریلیا اے سیریز کے لیے ہندوستان اے کے اسکواڈ
کثیر روزہ اسکواڈ: امان موکھاڈے آیوش پانڈے دیودت پڈیکل کپتان سائی سدرشن نائب کپتان یش راٹھوڑ شیخ رشید کمار کشاگرہ وکٹ کیپر شمس ملانی تنوش کوٹیان تشار دیشپانڈے انشول کمبوج پرفل ہنگے این جگدیشن وکٹ کیپر ناچیکیت بھوٹے اور وی ویشاک۔
ایک روزہ اسکواڈ: پریانش آریا سائی سدرشن دیودت پڈیکل نائب کپتان رتوراج گائیکواڑ کپتان رجت پاٹیدار کمار کشاگرہ وکٹ کیپر نشت سندھ وِپراج نگم ارشین کلکرنی ارشد خان نمن دھیر ہاردک پانڈیا پربھسمرن سنگھ وکٹ کیپر گرجپ نیت سنگھ اور یش ٹھاکر۔