دبئی:روایتی حریف پاکستان کے خلاف جاری ایشیا کپ میں ہندوستانکی جیت کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردی کے خلاف بھارتی مسلح افواج کے کامیاب آپریشن سندور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ ایشیا کپ مقابلہ ہندوستاناور پاکستان کے درمیان پہلا آمنا سامنا تھا جو اپریل کے پہلگام حملے اور اس کے جواب میں بھارتی افواج کے آپریشن سندور کے بعد ہوا۔ ان حالات کے باعث شدید دباؤ اور میچ کے انعقاد پر آن لائن مخالفت کے باوجود سوریہ کمار کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے ابتدا سے ہی غلبہ برقرار رکھا اور سات وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
میچ کے بعد براڈکاسٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے گمبھیر نے کہا اچھی جیت ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔ یہ میچ اہم تھا کیونکہ ہم متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتے تھے، جو پہلگام حملے کے دوران کچھ جھیل گئے۔ اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ ہم بھارتی فوج کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے کامیاب آپریشن سندور انجام دیا۔ ہم کوشش کریں گے کہ اپنے ملک کو فخر اور خوشی محسوس کرائیں