پہلا ٹیسٹ: جڈیجہ کی پانچ وکٹوں کے بعد روہت کی نصف سنچری سے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago

 پہلا ٹیسٹ: جڈیجہ کی پانچ وکٹوں کے بعد روہت کی نصف سنچری سے
پہلا ٹیسٹ: جڈیجہ کی پانچ وکٹوں کے بعد روہت کی نصف سنچری سے

 

 

ناگپور:  آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (47/5) اور روی چندرن اشون (42/3) کی مہلک اسپن کی بدولت ہندوستان نے بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 177 رن پر سمیٹ دیا. دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل میزبان ٹیم نے کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ 56) کی نصف سنچری کی مدد سے ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رن بنالئے ہیں۔

گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد چھ ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے جڈیجہ نے اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین اور پیٹر ہینڈزکومب کی قیمتی وکٹیں لے کر آسٹریلیائی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔

روہت کی نصف سنچری کے بعد ہندستان کنگارو ٹیم کی برتری سے صرف 100 رن دور ہے