پہلا ون ڈے:ہندوستان نے زمبابوے کو ہرایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2022
پہلا ون ڈے:ہندوستان نے زمبابوے کو ہرایا
پہلا ون ڈے:ہندوستان نے زمبابوے کو ہرایا

 

 

ہرارے : ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو یکطرفہ انداز میں 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ہندوستانی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو 40.3 اوور میں 189 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ دیپک چاہر، پرشانت کرشنا اور اکشر پٹیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد اوپنرز شیکھر دھون (81) اور شبمن گل (82) کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر ہدف 30.5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ اب 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔

شیکھر دھون نے ون ڈے کیریئر کی 38ویں ففٹی اسکور کی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 113 گیندوں کا سامنا کیا اور 9 چوکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی شبمن گل نے اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری ففٹی اسکور کی۔ انہوں نے 72 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

 

 ٹیم انڈیا کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا  کا کی۔ زمبابوے کی ٹیم 40.3 اوورز میں 189 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ٹیم انڈیا  کے کرشنا، دیپک چاہر اور اکسر پٹیل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی محمد سراج نے 1 وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان ریگیس چکابوا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ ساتھ ہی زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز اور رچرڈ ناگراوا نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9ویں وکٹ کے لیے 65 گیندوں میں 70 رنز جوڑے۔

چھ سال بعد دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائی ہیں۔ اس سے قبل 15 جون 2016 کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔

اس بار ہندوستانی ٹیم اپنے سینئر کھلاڑیوں کے بغیر دورے پر گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیریز شروع ہونے سے کچھ دن پہلے ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے شیکھر دھون کی جگہ کے ایل راہل کو کپتان بنایا گیا تھا۔ ایسے میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس بھی اس سیریز میں خود کو ثابت کرنے کا موقع ہے۔

ٹیم انڈیا 25 سال سے نہیں ہاری ہے۔

ہندوستان نے 1997 کے بعد سے زمبابوے میں کوئی سیریز نہیں ہاری ہے۔ اس دوران وہ میزبان ٹیم کو چار مرتبہ شکست دے چکے ہیں۔ 1998 میں ہندوستانی ٹیم تیسری بار زمبابوے گئی تھی۔ اس کے بعد اس نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم 2013 میں زمبابوے گئی تھی۔ پھر 2015 اور 2016 میں دورہ کیا اور ہر بار جیت کر واپس آئے۔