میکسیکو سٹی : فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میزبان میکسیکو نے اپنے مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ یہ میچ مشہور ازٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
میکسیکو کی جانب سے جولیان کوئنونیس اور راؤل جمنیز نے گول اسکور کیے اور ٹیم کو فتح دلائی۔ یہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا اور مجموعی طور پر تین ریڈ کارڈز دکھائے گئے۔
رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی یہ مسلسل 22ویں فتح ہے جو افریقی ٹیموں کے خلاف حاصل ہوئی ہے۔ اس سے قبل ان کی آخری شکست 2005 کے گولڈ کپ میں اسی حریف جنوبی افریقہ کے خلاف ہوئی تھی۔
ازٹیکا اسٹیڈیم نے ورلڈ کپ کے 20 میچوں کی میزبانی کی ہے جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی اسٹیڈیم سے زیادہ ہے۔ میکسیکو نے اس گراؤنڈ میں اپنی ناقابلِ شکست روایت برقرار رکھی۔
میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے محتاط کھیل پیش کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ میں اتری تھی جس کی وجہ سے ان کے کھلاڑیوں میں ابتدائی گھبراہٹ نظر آئی۔ گول کیپر رونون ولیمز نے خطرناک مگر جارحانہ پاسز دیے۔ پانچویں منٹ میں راؤل جمنیز کو گول کا اچھا موقع ملا لیکن گول کیپر نے شاندار بچاؤ کیا۔
نویں منٹ میں جولیان کوئنونیس نے شاندار گول کر کے میکسیکو کو برتری دلائی۔ یہ گول ایک غلط پاس کے بعد آیا جب سیتھولے نے بال کھو دی اور گیند کوئنونیس تک پہنچی جنہوں نے باکس کے کنارے سے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
بیسویں منٹ میں کوئنونیس نے ایک اور کوشش کی لیکن گول نہ ہو سکا۔ تیسویں منٹ میں برائن گٹیریس کا شاٹ بلاک کر دیا گیا جبکہ پانچ منٹ بعد بھی گول کیپر نے ایک اور اچھا بچاؤ کیا۔ جنوبی افریقہ کے لیے لائل فوسٹر نے ہیڈر کے ذریعے موقع بنایا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
پہلے ہاف تک میکسیکو کو 0-1 کی برتری حاصل رہی اور ان کا بال پر کنٹرول بہتر تھا۔
پچاسویں منٹ میں جنوبی افریقہ کے سیتھولے کو فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا جس کے بعد ٹیم دس کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔
ستاسٹھویں منٹ میں راؤل جمنیز نے شاندار ہیڈر کے ذریعے میکسیکو کی برتری 0-2 کر دی۔ یہ گول کوئنونیس اور الوارادو کی خوبصورت موومنٹ کے بعد آیا۔
اختتامی لمحات میں میچ مزید سخت ہو گیا۔ 83ویں منٹ میں جنوبی افریقہ کے زوانے کو بھی ریڈ کارڈ مل گیا اور ٹیم نو کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔ اضافی وقت میں میکسیکو کو بھی ایک ریڈ کارڈ دکھایا گیا لیکن اس کے باوجود میزبان ٹیم نے آسانی سے میچ جیت لیا۔
یوں میکسیکو نے اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا اور شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔